امریکہ و کینیڈا

ٹرمپ رگوں کے پرانی تکلیف میں مبتلا: وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرولین لیویٹ نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ محترمہ لیویٹ کے مطابق، مسٹر ٹرمپ نے حال ہی میں اپنے پیروں میں سوجن آنے کے بعد ویسکولر ٹیسٹ سمیت ایک ’’مکمل جانچ‘‘ کرائی تھی۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی پیروں کے نچلے حصے میں سوجن اور دائیں ہاتھ پر زخم کے نشانات والی تصاویر کے تعلق سے کئی دنوں سے جاری قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر رگوں کی پرانی بیماری میں مبتلا ہیں۔

متعلقہ خبریں
ٹرمپ کی ریلی میں پھر سکیورٹی کی ناکامی، مشتبہ شخص میڈیا گیلری میں گھس گیا (ویڈیو)
سعودی شاہ سلمان کے طبی معائنے (ویڈیو)
کملاہیرس اور ٹرمپ میں کانٹے کی ٹکر متوقع
ڈونالڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کیا ہوگی


وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرولین لیویٹ نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ محترمہ لیویٹ کے مطابق، مسٹر ٹرمپ نے حال ہی میں اپنے پیروں میں سوجن آنے کے بعد ویسکولر ٹیسٹ سمیت ایک ’’مکمل جانچ‘‘ کرائی تھی۔


محترمہ لیویٹ کی بریفنگ کے بعد وائٹ ہاؤس نے امریکی بحریہ کے افسر شان باربیلا کا ایک خط جاری کیا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ مسٹر ٹرمپ کے کئی ٹیسٹ ہوئے ہیں۔ مسٹر باربیلا صدر ٹرمپ کے معالج بھی ہیں۔


پریس سکریٹری لیویٹ نے کہا کہ مسٹر ٹرمپ کے ہاتھ پر زخم ’’اسپرین لیتے وقت بار بار مصافحہ کرنے سے ہونے والا جلد کا انفیکشن تھا۔‘‘


بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، 79 سالہ ٹرمپ نے باقاعدگی سے اپنی اچھی صحت کا ذکر کرتے رہے ہیں اور ایک بار انہوں نے خود کو ’’اب تک کا سب سے صحت مند صدر‘‘ قرار دیا تھا۔