کھیل

ہربھجن سنگھ، ہندوستان کے کنگ اسپنر

ہربھجن سنگھ پلہا جنہیں کرکٹ میں بھجی کے نام سے جانا جاتا ہے ، 3 جولائی 1980 کو جالندھر، پنجاب میں پیدا ہوئے۔ان کے والد سردار سردیو سنگھ بال بیئرنگ اور والوز بنانے والی فیکٹری کے مالک تھے۔

نئی دہلی: ہربھجن سنگھ کا شمار دنیا کے ان اسپنر گیند بازوں میں ہوتا ہے، جنہوں نے اپنی گیند بازی سے کرکٹ کے مداحوں کا دل جیتا۔ ہربھجن سنگھ اپنی اسپن گیند بازی کے لیے پوری دنیا میں مشہور ہیں۔ انہوں نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں اپنا بہترین کھیل پیش کیا۔

متعلقہ خبریں
ایل پی جی گودام میں سونے والا رنکو سنگھ آئی پی ایل کا سوپر اسٹار بن گیا
پجارا صرف بیاٹ نہیں بلکہ ترنگا لیکر میدان میں اترتے ہیں: گواسکر
یشسوی اور رنکو سنگھ ہندوستانی ٹی 20 ٹیم کے حق دار: روی شاستری
ہندوستانی ٹیم کو ایشیاء کپ کیلئے پاکستان نہیں جاناچاہئے: ہربھجن
لاپتہ خاتون کرکٹر کی لاش جنگل سے برآمد

ہندستان میں بہت سے ایسے گیند باز ہیں جو اپنی گیندبازی سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور ان میں سے ایک سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ ہیں جنہوں نے اپنے گیند بازی کے انداز کو پوری دنیا میں مشہور کیا۔ہربھجن سنگھ ہندوستان کے مشہور تجربہ کار آف اسپنر کرکٹ کھلاڑی ہیں۔ انہیں پیار سے بھجی کہا جاتا ہے۔

ہربھجن سنگھ پلہا جنہیں کرکٹ میں بھجی کے نام سے جانا جاتا ہے ، 3 جولائی 1980 کو جالندھر، پنجاب میں پیدا ہوئے۔ان کے والد سردار سردیو سنگھ بال بیئرنگ اور والوز بنانے والی فیکٹری کے مالک تھے۔سال2000 میں اپنے والد کی موت کے بعد، ہربھجن پر اپنے پوری خاندان کی ذمہ داری آگئی۔

خاندان کا اکلوتا بیٹا ہربھجن سنگھ جس کی 4 غیر شادی شدہ بہنیں بھی ہیں،گھر کو مالی بحران سے نکالنے سے لے کر بہنوں کی شادی کرانے تک کے تمام تر فرائض کو بخوبی انجام دیا۔

بچپن سے ہی ہربھجن کو کھیلوں میں بہت دلچسپی تھی، وہ جوڈو، کراٹے، کبڈی، بھنگڑا اور کرکٹ وغیرہ بڑے دل سے کھیلا کرتے تھے۔ انہوں نے اپنے والد سے کرکٹر بننے کی خواہش ظاہر کی۔ ان کےوالد نے ان کےخواب کو پورا کرنےمیں ان کا بہت تعاون کیا۔

اور والدنے بھی اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی اپنے بیٹے ہربھجن کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں۔اپنے والد کے خواب کے ساتھ رہنے والے ہربھجن بچپن سے ہی اپنے ارادوں میں پختہ تھے۔اپنی مسلسل کوششوں ، سخت محنت، پریکٹس اور کرکٹ کے جذبے نے ہربھجن سنگھ کو 15 سال کی عمر میں ہریانہ کے خلاف انڈر 16 میں ڈیبیو کرنے کا موقع دیا۔

 جہاں انہوں نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 46 رنز کے عوض 7 اور 138 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ شاندار ڈیبیو کا اثر دوسرے میچ میں بھی نظر آیا جہاں انہوں نے دہلی کے خلاف 56 رنز بنائے اور زبردست گیند بازی کا نمونہ بھی پیش کیا۔

اسی طرح انہوں نے ہماچل پردیش کے خلاف تیسرے میچ میں 11 وکٹیں لے کر پنجاب کو اننگز کی فتح دلائی۔ اس ایوارڈ یافتہ کارکردگی کی وجہ سے، وہ جلد ہی نارتھ زون انڈر 16 سائیڈ کے لیے منتخب ہو گئے۔ جہاں انہوں نے اس ون ڈے سیریز میں اوسط درجہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کیں اور 18 رن بھی بنائے۔