یوروپ

ترکیہ صدر اردغان کی پوٹن سے ٹیلی فونک ملاقات

صدر اردغان نے ترکیہ میں جنگلاتی آگ پر قابو پانے کے لئے روس کے 2 فائر فائٹر طیارے ترکیہ بھیجنے پر بھی صدر پوٹن کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے روس کے صدر ولادی میر پوٹن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔ ترکیہ صدارتی محکمہ اطلاعات کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں دونوں صدور نے پوٹن کے دورہ ترکیہ پر اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کا اعلان
ناٹو کو یوکرین میں فوجی تعیناتی کے خلاف روسی صدر کا انتباہ
پوتین کی پر تعیش بکتر بند ٹرین میں سیلون اور جم بھی موجود، نئی تصاویر دیکھئے
ترک شہریوں کو محفوظ اور جدید عمارتیں بناکر دینے کا عزم:اردغان

صدر اردغان نے ترکیہ میں جنگلاتی آگ پر قابو پانے کے لئے روس کے 2 فائر فائٹر طیارے ترکیہ بھیجنے پر بھی صدر پوٹن کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے روسی سیاحوں کی ترکیہ کے ساتھ بتدریج بڑھتی ہوئی دلچسپی پر ممنونیت کا اظہار کیا اور یقین ظاہر کیا ہے کہ مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں رواں سال میں ٹوئرازم کے شعبے میں سابقہ ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے۔

انہوں نے 24 فروری 2022 سے جاری روس۔ یوکرین جنگ کے پیدا کردہ تناو میں مزید اضافے سے پرہیز کی ضرورت پر زور دیا اور بحیرہ اسود اناج راہداری سمجھوتے کو "امن کا پُل” قرار دیا ہے۔

صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ "اناج راہداری سمجھوتے میں طویل عرصے کی تعطلی کا کسی کو کوئی فائدہ تو نہیں ہو گا لیکن جنہیں سب سے زیادہ نقصان ہوگا وہ اناج کے محتاج اور پسماندہ ممالک ہیں۔

 راہداری کی فعالیت کے دنوں میں اناج کی قیمتوں میں 23 فیصد کمی ہوئی لیکن حالیہ دو ہفتوں کے دوران قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ترکیہ، بحیرہ اسود اناج راہداری کے دوام کے لئے بھاری کوششیں جاری رکھے گا۔