آندھراپردیش
اے پی کے کرنول ضلع میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی
مقامی افراد نے ایروانکا میں تیندوے کو دیکھ کر حکام کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں دیہاتی موقع پر پہنچ گئے اور تیندوے کو دیکھنے کے لیے جمع ہو گئے۔

حیدرآباد: اے پی کے کرنول ضلع کے کوسگی منڈل کے قریب واقع ایروانکا علاقہ میں ایک تیندوے کی موجودگی نے سنسنی پھیلا دی۔
مقامی افراد نے ایروانکا میں تیندوے کو دیکھ کر حکام کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں دیہاتی موقع پر پہنچ گئے اور تیندوے کو دیکھنے کے لیے جمع ہو گئے۔
پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر عوام کو تیندوے کے قریب جانے سے روک دیا اور علاقہ کو خالی کروا دیا۔
محکمہ جنگلات کے حکام کے مطابق تیندوا ممکنہ طور پر بیمار ہے اور اسی وجہ سے وہ دوڑنے سے قاصر ہے۔ حکام نے مزید معائنے اور حفاظت کے لیے ضروری اقدامات شروع کر دیے ہیں۔