جرائم و حادثات

نئے سال کی پارٹی کرنے مندر کے گھنٹیوں کی چوری، 2 ملزمین گرفتار

ان ملزمین کو میڈیاکے سامنے پیش کیاگیا۔ ایس پی نرمل جانکی شرمیلا نے کہا کہ ملزمین کی شناخت وشال اور ایس رتن کے طور پرکی گئی ہے جن کاتعلق چوچند گاوں سے ہے۔ ان دونوں نے ناگ دیوتامندر کی گھنٹیوں کی چوری کی۔

حیدرآباد: بھینسہ میں دوروز قبل ہوئے ناگ دیو مندر میں سرقہ کی واردات کا معاملہ بھینسہ پولیس نے بڑی تیزی کے ساتھ 48گھنٹوں میں حل کرتے ہوئے سارقوں کو گرفتار کرلیا۔نئے سال کی جشن کے اخراجات کی تکمیل کیلئے سرقہ کرنے سارقوں نے کیا اعتراف۔بھینسہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسے بھینسہ کے قریبی موضع چیچوند کے دونوجوان جن میں جن میں گڑپالے سنگارتن ولد امباداس 27/سالہ تعمیراتی مزدور موضع چیچوند،ایک وشال ولد گنگادھر 24/سال تعمیراتی مزدور موضع چیچوند کو گرفتارکرلیا۔

متعلقہ خبریں
برقعہ پہن کر سرقہ کرنے والا ملزم گرفتار
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
بھینسہ ٹاؤن میں گنیش وسرجن جلوس کا پرامن آغاز۔ پنجہ شاہ سہ راہ پولیس چھاونی میں تبدیل
مندر میں اسٹیج منہدم، ایک عورت ہلاک

ان ملزمین کو میڈیاکے سامنے پیش کیاگیا۔ ایس پی نرمل جانکی شرمیلا نے کہا کہ ملزمین کی شناخت وشال اور ایس رتن کے طور پرکی گئی ہے جن کاتعلق چوچند گاوں سے ہے۔ ان دونوں نے ناگ دیوتامندر کی گھنٹیوں کی چوری کی۔

اس واردات کے اندرون 48 گھنٹے پولیس نے ملزمین کو پکڑلیا۔ پوچھ تاچھ پر ان دونوں نے نئے سال کی پارٹی منانے کے لئے ان گھنٹوں کو فروخت کرتے ہوئے رقم حاصل کرنیکے لئے یہ واردات انجام دینے کا اعتراف کیا۔

 انہوں نے کہا کہ مندر کی گھنٹی میں رقم ناکافی ہونے پر انہوں نے گھنٹیوں کی چوری کی تاکہ ان کو فروخت کرتے ہوئے نئے سال کی پارٹی کرنے رقم حاصل کی جاسکے۔ بھینسہ پولیس نے اس سلسلہ میں کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا اورقریب میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج کی جانچ کے بعد ملزمین کی شناخت کی۔