دہلی

جنترمنتر میں داخلہ مہنگا پڑگیا، سی جے پی کے دو قائدین کے خلاف کارروائی

کاکروچ جنتاپارٹی قائدین سورو داس اور آشوتوش رانکا کو 5 روزہ عدالتی تحویل میں چہارشنبہ کے دن تہاڑ جیل بھیج دیاگیا۔ ان پر اپنے پیس بانڈ کی خلاف ورزی کرنے اور جنترمنتر میں گھس جانے کا الزام ہے۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) کاکروچ جنتاپارٹی قائدین سورو داس اور آشوتوش رانکا کو 5 روزہ عدالتی تحویل میں چہارشنبہ کے دن تہاڑ جیل بھیج دیاگیا۔ ان پر اپنے پیس بانڈ کی خلاف ورزی کرنے اور جنترمنتر میں گھس جانے کا الزام ہے۔

جنترمنتر کو ڈی نوٹیفائی کردیاگیا۔ اب وہ مقام احتجاج نہیں رہا۔ دہلی میں احتجاج کے لیے تین نئے مقامات مختص کردیئے گئے۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔

سورو داس اور آشوتوش رانکا کے ساتھی اجنکیا شنڈے کو امن برقرار رکھنے اور آئندہ 6ماہ تک اچھے برتاؤ کا پابند کیاگیا۔

انہیں پرسنل بانڈ اور 5 ہزار روپئے کی شوریٹی پر رہا کردیاگیا۔ تینوں کو آج صبح اسپیشل اگزیکٹیو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیاگیا تھا۔ سی جے پی قائدین کو منگل کی صبح حراست میں لیاگیاتھا۔ وہ بغیر اجازت جنتر منتر ایریا میں داخل ہوگئے تھے۔