دو پاکستانی اداکاراؤں نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑ دی
اب تازہ ترین رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ مزید 2 پاکستانی اداکاراؤں انعم فیاض اور زرنش خان نے ’’اللہ تعالیٰ کے احکام کی پاسداری‘‘ کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
لاہور: کشمیر کی بالی ووڈ اداکارہ زائرہ وسیم اور ممبئی کی بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان ان اداکاراؤں میں شامل ہیں جنہوں نے صرف اپنے مذہب کی خاطر تفریحی صنعت (شوبز انڈسٹری) کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
اب تازہ ترین رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ مزید 2 پاکستانی اداکاراؤں انعم فیاض اور زرنش خان نے ’’اللہ تعالیٰ کے احکام کی پاسداری‘‘ کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستانی اداکارہ انعم فیاض اور زرنش خان نے اسلام کے لئے شوبز چھوڑ دیا۔
اگرچہ ہندوستان میں لوگ ان کے کام سے واقف نہیں ہوں گے لیکن وہ پاکستان کی فلم انڈسٹری، لالی ووڈ میں کافی مقبول ہیں اور چوٹی کی اداکاراؤں میں ان کا شمار ہوتا ہے۔
اداکارہ انعم فیاض نے سوشل میڈیا پر شوبز چھوڑنے اور اسلام میں مکمل طور پر داخل ہوجانے کا اعلان کیا جبکہ زرنش خان نے ایسا کوئی اعلان تو نہیں کیا ہے البتہ انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر موجود تمام پوسٹس ڈیلیٹ کردی ہیں۔
انعم فیاض نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل پر کہا کہ فلم انڈسٹری سے دور ہونا ایک مشکل فیصلہ تھا۔ میں نے مکمل اسلامی طرز زندگی کی پیروی کی خاطر انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب زرنش خان نے ابھی تک انڈسٹری سے کنارہ کشی کا اعلان نہیں کیا ہے۔ تاہم اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی تمام سابقہ پوسٹس ڈیلیٹ کر دی ہیں۔
زرنش خان نے حال ہی میں مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے اپنی تمام پوسٹس حذف کردی ہیں۔ ان کے اس اقدام سے ان کی گلیمرس انڈسٹری سے کنارہ کشی کا واضح اشارہ ملتا ہے۔
پاکستان کی کئی مشہور شخصیات نے اداکارہ کے اس فیصلے کو سراہا ہے اور ان کی سوشل میڈیا پوسٹ کے وائرل ہونے کے بعد ان کی حمایت کی پیشکش کی ہے۔
انعم فیاض پاکستانی ڈراموں میں اپنے کرداروں کے لئے مشہور ہیں۔ ان کے کچھ ٹی وی شوز میری ماں، عشق عبادت اور احمد حبیب کی بیٹیاں کافی مشہور ہوئے۔