جرائم و حادثات

بے قابو کار کی ٹکر۔ سافٹ ویر انجینئر زخمی

بے قابو کار کی ٹکرسے ایک سافٹ ویرانجینئر زخمی ہوگیا۔ یہ حادثہ حیدرآباد کے نواحی علاقہ شیورام پلی میں پیش آیا۔

حیدرآباد: بے قابو کار کی ٹکرسے ایک سافٹ ویرانجینئر زخمی ہوگیا۔ یہ حادثہ حیدرآباد کے نواحی علاقہ شیورام پلی میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
تیز رفتاری یا لاپرواہی؟ راجندر نگر حادثے میں خاتون کی جان چلی گئی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
نکاح انسانی فطرت کی تکمیل اور معاشرتی استحکام کا ضامن ہے – فکری نشست سے مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
حیدرآباد: نبی کریم ﷺ سے محبت کا اصل تقاضہ آپ کی تعلیمات پر عمل ہے – مغل پورہ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میں جلسہ تقسیم انعامات

تفصیلات کے مطابق بس اسٹینڈ کے قریب بس کاانتظار مسافرین کررہے تھے کہ بے قابو کار کو آتادیکھ کر تمام افراد نے چوکسی اختیار کی اور اس سے بچنے کی کوشش کی،اسیی دوران یہ کار قریب میں واقع بجلی کے پول سے ٹکراکررک گئی۔

اس حادثہ میں کار کی زد میں آنے والا سافٹ ویرانجینئر زخمی ہوگیا۔ اس سلسلہ میں راجندرنگر پولیس نے ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

پولیس نے کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔