امریکہ و کینیڈامشرق وسطیٰ

ٹرمپ کی قیادت میں اب اسرائیل کا امریکہ سے بہتر کوئی دوست نہیں: نیتن یاہو

وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اسرائیل اور امریکہ کے اتحاد کو مزید مضبوط بنا رہےہیں، ٹرمپ کی قیادت میں اب اسرائیل کا امریکہ سے بہتر کوئی دوست نہیں۔

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں اسرائیل کے سب سے بڑے دوست ہیں۔

متعلقہ خبریں
محمد علی باکسنگ کی دنیا کے سب سے بڑے ہیوی ویٹ باکسر
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
نیتن یاہو پر حماس سے معاہدے کے لئے عوامی دباؤ بڑھنے لگا
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
نیتن یاہو نے 150 بیمار اور زخمی بچوں کے غزّہ سے اخراج پر پابندی لگا دی


وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اسرائیل اور امریکہ کے اتحاد کو مزید مضبوط بنا رہےہیں، ٹرمپ کی قیادت میں اب اسرائیل کا امریکہ سے بہتر کوئی دوست نہیں۔


نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہ دینے پر ٹرمپ اور ہم متفق ہیں۔
اس کے علاوہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ہمیں حماس کی باقیات کو بھی ختم کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ کے ساتھ مل کر ہم تاریخ بدل سکتے ہیں۔


اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے ساتھ مل کر ہم مزید امن معاہدے اور ایک وسیع تر اور دیرپا امن حاصل کر سکتے ہیں۔