کھیل

محمد علی باکسنگ کی دنیا کے سب سے بڑے ہیوی ویٹ باکسر

محمد علی 17 جنوری 1942 میں کیتونڈی کاؤنٹی کے لوئس ول میں پیدا ہوئے۔ پیدائشی نام کیسیئس مارسیلس کلے جونیئر تھا۔ان کے والد کیسیئس مارسیلس کلےجو پیشہ سے رنگ ساز اور موسیقار تھے۔

نئی دہلی: محمد علی ایک سابق امریکی پیشہ ور باکسر تھے ۔ محمد علی کو کھیلوں کی تاریخ میں دنیا کا سب سے بڑا ہیوی ویٹ باکسر سمجھا جاتا ہے۔ باکسنگ رنگ میں علی اپنے فٹ ورک اور مکوں کے لیے مشہور تھے۔ سال 1954 میں محمد علی نے اپنی پہلی فائٹ لڑی اور اسے جیتا۔

متعلقہ خبریں
منوج تیواری نے کرکٹ کو الوداع کہہ دیا

محمد علی 17 جنوری 1942 میں کیتونڈی کاؤنٹی کے لوئس ول میں پیدا ہوئے۔ پیدائشی نام کیسیئس مارسیلس کلے جونیئر تھا۔ان کے والد کیسیئس مارسیلس کلےجو پیشہ سے رنگ ساز اور موسیقار تھے۔

ان کی پرورش ملک کے جنوبی حصے میں ہوئی جہاں انہیں سیاہ فام ہونے کی وجہ سے نسلی امتیاز کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا بچپن کا نام مارسیلس کلے جونیئر تھا۔ باکسنگ کی تاریخ کے عظیم ترین باکسروں میں سے ایک محمد علی نے بچپن میں ہی اپنی بے خوفی کا مظاہرہ کرنا شروع کر دیا تھا ۔ باکسر بننے کا ان کا عزم پختہ تھا ۔

بارہ سال کی عمر میں محمد علی کے ساتھ ایک واقعہ پیش آیا جس کی وجہ سے حالات ایسے بن گئےکہ انہیں باکسر بننا پڑا۔ اس کی سائیکل چوری ہو گئی تھی۔اس سلسلہ میں ان کی ملاقات ایک پولیس افسر جو مارٹن سےہوئی۔

 پولیس افسر ہونے کے ساتھ ساتھ، مارٹن مقامی جم میں لڑکوں کو باکسنگ کی تربیت دیتے تھے۔ جہاں علی نے بھی باکسنگ سیکھنا شروع کر دی۔

محمد علی کی زندگی میں مختلف اداور میں کئی نشیب و فراز آئے۔ ویت نام جنگ کے دوران محمد علی نے امریکی فوج میں شامل ہونے کے عہد نامے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا جس کے نتیجے میں انہیں ان کے اعزاز سے محروم کر دیا گیا اور 3 سال کی سزا سنائی گئی۔

 بعد ازاں جب محمد علی پھر میدان میں اترے تو ان کی باکسنگ میں وہ زور اور دبدبہ دیکھنے کو نہیں ملا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ جو فریزیئر نے انہیں شکست دیدی لیکن دو سال کے بعدعلی نے ان کو شکست دے کر اپنا بدلہ لے لیا۔