تلنگانہ

تلنگانہ میں غیر متوقع بارش،فصلوں کو نقصان۔ حکومت سے فوری امداد کی اپیل

محبوب آباد ضلع کے وینکٹ رام پور میں واقع سنگیا ٹانڈہ میں مکئی اور مرچ کی فصلیں شدید متاثر ہو گئیں۔مقامی کسانوں کے مطابق، موسلا دھار بارش اور پانی کے شدید بہاؤ کی وجہ سے تمام فصلیں پانی میں محصورہوگئیں۔

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہوئی غیر موسمی بارش نے کسانوں کی فصلوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

متعلقہ خبریں
انتخابی ضابطہ اخلاق لاگوہونے سے قبل کسانوں کے مطالبات قبول کرلئے جائیں: جگجیت سنگھ
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار
وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لیے وزیراعلٰی اور چیف جسٹس سے ٹریبونل کو مضبوط کرنے کی گزارش

محبوب آباد ضلع کے وینکٹ رام پور میں واقع سنگیا ٹانڈہ میں مکئی اور مرچ کی فصلیں شدید متاثر ہو گئیں۔مقامی کسانوں کے مطابق، موسلا دھار بارش اور پانی کے شدید بہاؤ کی وجہ سے تمام فصلیں پانی میں محصورہوگئیں۔

مقامی کسانوں نے بتایا کہ مکئی اور مرچ کی فصلیں پانی میں گھٹنے برابر ڈوب چکی ہیں، جس کی وجہ سے وہ شدید مالی نقصان سے دوچار ہو گئے ہیں۔

متاثرہ کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نقصانات کا جائزہ لے کر مناسب معاوضہ دیا جائے تاکہ وہ دوبارہ اپنی زندگی سنوار سکیں۔کسانوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی فصلوں کی لاگت میں بے تحاشا اضافہ ہو چکا ہے، اور ایسے میں اگر حکومت مدد کے لئے آگے نہیں آئی تو وہ شدید قرض کا شکار ہوجائیں گے۔

کئی کسانوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر خصوصی سروے ٹیمیں روانہ کی جائیں، فصلوں کے نقصان کا تخمینہ لگایا جائے اور متاثرین کو راحت فراہم کی جائے۔بارش سے متاثرہ علاقوں میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ مرتب کی جا رہی ہے، اور امکان ہے کہ حکومت کی جانب سے جلد ہی امدادی پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔