مرکزی وزیر بنڈی سنجے نے تلنگانہ کے کریم نگرضلع میں ریجنل پاسپورٹ کے نئے دفتر کا افتتاح کیا
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں کھلنے والے دفتر میں حیدرآباد آفس جیسی تمام سہولیات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2022 میں اس وقت کے مرکزی وزیر سے ملاقات کے بعد میں نے اس پاسپورٹ آفس کے جدید ترین ہونے کو یقینی بنایا۔
حیدرآباد: مرکزی مملکتی وزیرداخلہ بنڈی سنجے نے کہا ہے کہ پاسپورٹ درخواست گذاروں کی طلب کے مطابق تلنگانہ کے کریم نگر میں بکنگ سلاٹس میں اضافہ کا خیال رکھا جائے گا۔
کریم نگر میں جدید ترین ریجنل پاسپورٹ کے نئے دفتر کا افتتاح بنڈی سنجے نے وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکرکے ہمراہ کل شب کیا۔اس موقع پر بنڈی سنجے نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں تلنگانہ میں پانچ پاسپورٹ جاری کرنے کے مراکز منظور ہوئے جن میں کریم نگر بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں کھلنے والے دفتر میں حیدرآباد آفس جیسی تمام سہولیات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2022 میں اس وقت کے مرکزی وزیر سے ملاقات کے بعد میں نے اس پاسپورٹ آفس کے جدید ترین ہونے کو یقینی بنایا۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ماضی میں صرف 150 پاسپورٹ جاری کرنے کے مراکز تھے جو اب بڑھ کر 550 ہو گئے ہیں۔ انہوں نے ماضی میں پاسپورٹ کے مہنگے اور مشکل عمل کی یاد دہانی کرائی اور کہا کہ اب یہ عمل آسان ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ صرف دس دنوں میں جاری ہو جاتا ہے اور اگر فوری ہو تو دو دنوں میں بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کریم نگر سے بیرون ملک روزگار، تعلیم اور سیاحت کے لئے جانے والوں کی تعداد زیادہ ہے، اور میں موجودہ سلاٹ کو 500 سلاٹ تک بڑھانے کے لئے مرکزکے عہدیداروں سے بات کروں گا۔ اس تقریب میں ایم ایل سی انجی ریڈی، پاسپورٹ آفیسر سنیہا اور دیگر نے شرکت کی۔