تلنگانہ
مرکزی وزیر کشن ریڈی نے حیدرآباد میں بتکماں تہوار میں حصہ لیا
مرکزی وزیر سیاحت و تلنگانہ بی جے پی کے سربراہ کشن ریڈی نے بی جے پی او بی سی مورچہ کے قومی صدر اور بی جے پی پارلیمانی بورڈ کے رکن ایم پی ڈاکٹر کے لکشمن کے ساتھ باغ لنگم پلی، مشیرآباد میں بتکماں تقریب میں شرکت کی۔
حیدرآباد: مرکزی وزیر سیاحت و تلنگانہ بی جے پی کے سربراہ کشن ریڈی نے بی جے پی او بی سی مورچہ کے قومی صدر اور بی جے پی پارلیمانی بورڈ کے رکن ایم پی ڈاکٹر کے لکشمن کے ساتھ باغ لنگم پلی، مشیرآباد میں بتکماں تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر وزیرموصوف نے تلگو عوام کو دسہرہ کی مبارکباد دی۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کئی برسوں سے ریاست تلنگانہ میں، دسہرہ نوراتری کے دوران، بتکماں کا تہوار بڑی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے، اس میں خواتین، لڑکیاں حصہ لیتی ہیں خواہ وہ کسی بھی عمر، طبقہ سے تعلق رکھتی ہوں۔
انہوں نے تمام کیلئے صحت مندی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ بہتر بارش کے لئے نیک تمناوں کااظہار کیا۔