تلنگانہ

ایس آئی ٹی کے سامنے مرکزی وزیر مملکت کی حاضری

مسٹر بندی سنجے ایس آئی ٹی کے سامنے مبینہ فون ٹیپنگ کے کیس کے سلسلے میں شواہد پیش کرنے والے ہیں۔ اس دوران پوچھ گچھ کے لیے جاتے ہوئے اس نے خیرات آباد ہنومان مندر کا درشن کرکے پوجا کی۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ بندی سنجے سنسنی خیز فون ٹیپنگ کیس کے سلسلے میں آج راج بھون روڈ پر واقع دلکوشہ گیسٹ ہاؤس میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوئے۔

متعلقہ خبریں
ریسکیو آپریشن کیلئے تلنگانہ کو این ڈی آر ایف کی 9 ٹیمیں روانہ: بنڈی سنجے
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش


مسٹر بندی سنجے ایس آئی ٹی کے سامنے مبینہ فون ٹیپنگ کے کیس کے سلسلے میں شواہد پیش کرنے والے ہیں۔ اس دوران پوچھ گچھ کے لیے جاتے ہوئے اس نے خیرات آباد ہنومان مندر کا درشن کرکے پوجا کی۔


دریں اثناء، بی جے پی کے کارکنان اور ان کے حامیوں کی بڑی تعداد پنڈال کے قریب جمع ہوگئی اور مرکزی وزیر کی حمایت میں ’’جئے مودی‘‘ اور ’’جئے بی جے پی‘‘ کے نعرے لگائے۔


پارٹی کے کارکنان نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ’’فون ٹیپ کرنا شرمناک ہے‘‘،’’معاملہ سی بی آئی کو سونپ دو‘‘ اور ’’ میاں بیوی کی بات چیت سننے والو، شرم کرو‘‘ درج تھے۔


بی جے پی نے اسے قومی اہمیت کا معاملہ اور رازداری کے حق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کیس کو مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔