اقوام متحدہ پرانی کمپنی: جئے شنکر
وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے اتوار کے دن کہا کہ اقوام متحدہ ایک پرانی کمپنی کی طرح ہے، جو دنیا میں آنے والی تبدیلیوں سے خود کو ہم آہنگ کئے بغیر مارکٹ میں بیٹھی ہے۔
نئی دہلی(آئی اے این ایس) وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے اتوار کے دن کہا کہ اقوام متحدہ ایک پرانی کمپنی کی طرح ہے، جو دنیا میں آنے والی تبدیلیوں سے خود کو ہم آہنگ کئے بغیر مارکٹ میں بیٹھی ہے۔
کوٹلیہ اکنامک کانکلیو سے خطاب میں جئے شنکر نے زور دے کر کہا کہ اقوام متحدہ دنیا کے ساتھ چلنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ دنیا کے ممالک مسائل کی یکسوئی کے لئے متبادل راستے تلاش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ اکنامک کانکلیو ہے، میں آپ کو کاروباری جواب دینا چاہوں گا۔ اقوام متحدہ ایک طرح سے پرانی کمپنی ہے، وہ مارکٹ کے حساب سے نہیں چل رہی ہے، لیکن مارکٹ میں موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے ممالک چاہتے ہیں کہ اقوام متحدہ عالمی پہل کریں، لیکن وہ جب اہم مسائل حل نہیں کرپاتی تو وہ اپنا طریقہ کار وضع کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ اقوام متحدہ نام کی ایک چیز ہے، لیکن وہ پوری طرح کام نہیں کررہی ہے۔