مفت سرویس ختم ہونے سے قبل ہی اپنا آدھار کارڈ اپڈیٹ کرلیں
مفت سرویس اگلے تین ماہ کیلئے دستیاب ہے یعنی 15 مارچ سے 14 جون 2023 تک۔ آدھار اندراج اور اپڈیٹ کے ضوابط 2016 کے مطابق آدھار نمبر رکھنے والے آدھار کے اندراج کی تاریخ سے ہر 10 سال مکمل ہونے پر کم از کم ایک بار اپنےمعاون دستاویزات کو اپڈیٹ کرسکتے ہیں۔
نئی دہلی: ہندوستان کی منفرد شناختی اتھاریٹی( یو آئی ڈی اے آئی) نے 14 جون تک آدھار دستاویزات( آدھار کارڈ کی آن لائن اپ ڈیٹ) کو مفت میں آن لائن اپڈیٹ کرنے کی سہولت دی ہے۔ یہ اطلاع ایک سرکاری بیان میں دی گئی۔
پہلے لوگوں کوآدھار پورٹل پر اپنے دستاویزات کواپڈیٹ کرنے کیلئے 25 روپئے( آدھار کارڈ اپڈیٹ کیلئے چارجز) اداکرنے پڑتے تھے۔ سرکاری بیان کے مطابق یونک آئیڈنٹی فیکیشن اتھاریٹی آف انڈیا (UIDAI) نے رہائشیوں کو اپنے آدھار دستاویزات کو مفت میں آن لائن اپڈیٹ کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس اقدام سے لاکھوں لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ مفت سرویس اگلے تین ماہ کیلئے دستیاب ہے یعنی 15 مارچ سے 14 جون 2023 تک رہے گی۔ آدھار اندراج اور اپڈیٹ کے ضوابط 2016 کے مطابق آدھار نمبر رکھنے والے آدھار کے اندراج کی تاریخ سے ہر 10 سال مکمل ہونے پر کم از کم ایک بار اپنےمعاون دستاویزات کو اپڈیٹ کرسکتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سرویس صرف آدھار پورٹل پر مفت ہے اور فزیکل آدھار مراکز پر پہلے کی طرح 50 روپئے وصول کئے جاتے رہیں گے۔ آپ کو بتاتے لیں کہ کچھ دن پہلے یو آئی ڈی اے آئی نے کہاتھا کہ اگر آپ کا آدھار 10 سال پہلے بنایاگیاتھا۔
اور اسے اپڈیٹ نہیں کیا گیا ہے تو آپ سے درخواست ہے کہ اپنی شناخت کا ثبوت اور پتہ کا ثبوت جمع کروائیں۔ اس کی دوبارہ تصدیق کریں۔ دستاویزات کواپ لوڈ کرکے۔ اس کے بعد آن لائن اپلوڈ کرنے کی فیس 25 روپئے رکھی گئی تھی اور آف لائن کیلئے 50 روپئے تھی جو اب ختم کردی گئی ہے۔