شمالی بھارت

راجستھان میں وزیر اعظم مودی کو حمایت نہیں مل رہی ہے: سچن پائلٹ

سچن پائلٹ نے کہا کہ تشدد کی کوئی جگہ نہیں، ہر شخص اپنا ووٹ کا استعمال کرے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ راجستھان میں انتخابات بہت اچھے ماحول میں ہوں گے۔

ٹونک: راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلی اور کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اسمبلی انتخابی مہم میں عوامی حمایت نہیں مل رہی ہے۔ ٹونک سے کانگریس امیدوار مسٹر پائلٹ نے جمعہ کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

متعلقہ خبریں
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم
زندہ جلائی گئی معذور کمسن لڑکی فوت تحقیقات کیلئے چیف منسٹر کا حکم
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
مودی حکومت، دستور کے لئے خطرہ: راہول گاندھی
وزیراعظم کے بے بنیاد دعویٰ پر تنقید

 انہوں نے کہا کہ بی جے پی قیادت اب پریشان ہے کیونکہ بی جے پی کو اپنی مقامی قیادت کی مہم میں کوئی طاقت نہیں ہے۔ دہلی کے لیڈر آ رہے ہیں، تمام وزیر اور وزیر اعظم بھی آ رہے ہیں، پھر بھی انہیں عوام کی طرف سے کوئی پذیرائی نہیں مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں عوام پر پورا بھروسہ ہے، اس بار پھر کانگریس پارٹی راجستھان میں حکومت بنائے گی۔ مدھیہ پردیش میں انتخابات کے دوران تشدد کی خبروں پر مسٹر پائلٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن سخت کارروائی کرے، انتخابات پرامن طریقے سے ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ تشدد کی کوئی جگہ نہیں، ہر شخص اپنا ووٹ کا استعمال کرے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ راجستھان میں انتخابات بہت اچھے ماحول میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں جمہوریت ایک تہوار کی طرح ہے، سب کو ووٹ ڈالنے کا حق ہے، ووٹنگ پرامن طریقے سے ہونی چاہیے، جیت یا ہار کا فیصلہ عوام کرتے ہیں۔

a3w
a3w