امریکہ اور اسرائیل ایران میں رجیم چینج پر غور کر رہے ہیں: یروشلم پوسٹ کا دعویٰ
اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ایران میں جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران رجیم چینج کے امکانات پر غور کر رہے ہیں۔
تل ابیب: اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ایران میں جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران رجیم چینج کے امکانات پر غور کر رہے ہیں۔
اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ وینزوئیلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری نے اسرائیلی اور امریکی حکام کے ایران کے بارے میں حساب کتاب بدل دیے ہیں اور اب وہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کے ممکنہ اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وینزوئیلا میں امریکی کارروائی سے قبل زیادہ تر اسرائیلی حکام یہ سمجھتے تھے کہ ایران میں سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے خلاف احتجاج اتنا وسیع نہیں کہ وہ حکومت کا خاتمہ کرسکے تاہم مادورو کی گرفتاری کے بعد اس رائے میں تبدیلی آ گئی ہے اور اب ممکنہ مداخلت کے امکانات پر غور کیا جا رہا ہے۔
واشنگٹن میں یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ کچھ محدود اور ٹارگیٹڈ کارروائیوں کے ذریعے احتجاجی تحریک کو ایران کی حکومت پر دباؤ کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اسی طرح اسرائیل سمجھتا ہے کہ مادورو کی گرفتاری ایران میں کارروائی کے لیے موقع فراہم کرسکتی ہے، اسی طرح اسرائیل سمجھتا ہے کہ مادورو کی گرفتاری ایران میں کارروائی کے لیے موقع فراہم کرسکتی ہے۔