تلنگانہ

امریکہ: ایریزونا میں سڑک حادثہ میں تلنگانہ کے دو طالب علم ہلاک

امریکہ میں زیر تعلیم تلنگانہ کے دو طالب علم امریکی ریاست ایریزونا میں ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: امریکہ میں زیر تعلیم تلنگانہ کے دو طالب علم امریکی ریاست ایریزونا میں ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
میڈیکل کالجوں میں تلنگانہ طلبہ کے صدفیصد داخلوں کو یقینی بنایا جائے: ہریش راؤ

دونوں کی شناخت نویش مکا اور گوتم کمار پارسی کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں کی عمر 19 سال تھی۔ ان کے ارکان خاندان تک پہنچنے والی معلومات کے مطابق ہفتہ کی رات (مقامی وقت کے مطابق) پیوریا کے مقام پر ان کی کار ایک دوسری کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں دونوں ہلاک ہوگئے۔

نویش کا تعلق کریم نگر ضلع کے حضور آباد ٹاؤن سے تھا جبکہ گوتم کمار کا تعلق جنگاؤں ضلع کے اسٹیشن گھن پور سے بتایا جاتا ہے۔ دونوں، ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔

وہ یونیورسٹی سے اپنے دوستوں کے ساتھ گھر واپس آ رہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی کار اور ان کی گاڑی میں ٹکر ہوگئی۔ نویش اور گوتم کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دونوں کاروں کے ڈرائیورس زخمی ہوگئے۔

نویش کے والدین ڈاکٹرس بتائے جاتے ہیں۔ وہ ڈاکٹر نوین اور ڈاکٹر سواتھی کا بیٹا تھا۔ دونوں مہلوک طلبا کے ارکان خاندان نے ہندوستانی حکومت سے ان کے بچوں کی لاشیں وطن لانے میں مدد کی اپیل کی ہے۔

a3w
a3w