دہلیسوشیل میڈیا

سوشل میڈیا پر وزیراعظم مودی کے ٹیلی پرامپٹر کے رک جانے کی ویڈیو وائرل

وزیرِ اعظم نریندر مودی کا ٹیلی پرامپٹر آج روہنی میں ہونے والے ایک جلسہ کے دوران کچھ دیر کے لئے رک گیا۔

دہلی: وزیرِ اعظم نریندر مودی کا ٹیلی پرامپٹر آج روہنی میں ہونے والے ایک جلسہ کے دوران کچھ دیر کے لئے رک گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بی جے پی کے سینئر قائد اپنی تقریر کے دوران کافی دیر تک رکے رہے۔

متعلقہ خبریں
وزیراعظم کی پیرالمپکس میں میڈل جیتنے والوں سے بات چیت (ویڈیو)
خواتین کے خلاف مظالم معاشرہ کیلئے باعث تشویش: نریندر مودی
وزیراعظم نے میرے مکتوب کا کوئی جواب نہیں دیا: ممتا بنرجی
ایکس پر مودی کے ریکارڈ 10 کروڑ فالوورز
وزیراعظم گیان دھیان کیلئے وویکا نندا راک میموریل میں مصروف (ویڈیو ڈیکھیں)

عام آدمی پارٹی جو دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی حریف جماعت ہے، نے اس واقعہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ’بی جے پی کی طرح مودی جی کا ٹیلی پرامپٹر بھی دہلی میں خراب ہو گیا‘۔