قومی

راہول گاندھی اور یوپی کے وزیر کی بحث و تکرار کا ویڈیو وائرل

مرکزی حکومت کی اسکیموں کے جائزہ اجلاس میں یہاں قائد ِ اپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی اور اترپردیش کے وزیر دنیش پرتاپ سنگھ میں بحث و تکرار ہوگئی۔ 11 ستمبر کی اس میٹنگ کا ویڈیو جمعہ کے دن سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔

رائے بریلی (پی ٹی آئی) مرکزی حکومت کی اسکیموں کے جائزہ اجلاس میں یہاں قائد ِ اپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی اور اترپردیش کے وزیر دنیش پرتاپ سنگھ میں بحث و تکرار ہوگئی۔ 11 ستمبر کی اس میٹنگ کا ویڈیو جمعہ کے دن سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔

واقعہ کلکٹریٹ کے بچت بھون میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کوآرڈینیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کی میٹنگ کے دوران پیش آیا۔ امیٹھی کے رکن پارلیمنٹ اور کمیٹی کے معاون صدرنشین کشوری لال شرما کئی ارکانِ اسمبلی اور بلاک صدور موجود تھے۔

شرما نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ٹکراؤ اس وقت شروع ہوا جب اترپردیش کے وزیر، عہدیداروں سے راست سوال کرنے لگے۔ انھوں نے کہا کہ ایسی میٹنگس میں ارکان کو بولنے سے قبل کرسی ئ صدارت سے اجازت لینی ہوتی ہے۔ میں نے انھیں طریقہئ کار یاد دلایا۔ لوک سبھا میں بھی اسپیکر کے توسط سے تمام سوالات پوچھے جاتے ہیں۔

کسی بھی وزیر کو پارلیمانی آداب کا علم ہونا چاہیے۔ چیف منسٹر کو اس رویہ کا نوٹ لینا چاہیے۔ اسی دوران اترپردیش کے مملکتی وزیر (آزادانہ چارج) باغبانی نے تفصیلی بیان سوشل میڈیا پر جاری کیا۔

انھوں نے ایک وائرل تصویر کے حوالے سے جس میں راہول گاندھی یوپی کے وزیر کے بیٹے سے ہاتھ ملا رہے ہیں، جو بلاک صدر ہے، دنیش پرتاپ سنگھ نے الزام عائد کیا کہ کانگریس حامیوں نے اس تصویر کو انھیں ٹرول کرنے کے لیے استعمال کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ میرے بیٹے نے کھڑے ہوکر راہول گاندھی کو نمستے کیا، لیکن ان سے ہاتھ نہیں ملایا۔ انھوں نے تنازعہ ختم کرنے کی بات کرتے ہوئے لکھا کہ آئیے اب اپنی اپنی دِشا (سمت) میں آگے بڑھتے ہیں۔