دہلی

خاتون ریسلرس کے الزامات پر دہلی پولیس کمشنر سے رپورٹ طلب

قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) کی چیرپرسن ریکھا شرما نے آج کہا کہ انہوں نے خاتون ریسلرس کی جانب سے مبینہ جنسی ہراسانی کے بارے میں داخل کی گئی شکایات پر دہلی پولیس کمشنر سے عمل درآمد رپورٹ طلب کی ہے۔

سری نگر: قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) کی چیرپرسن ریکھا شرما نے آج کہا کہ انہوں نے خاتون ریسلرس کی جانب سے مبینہ جنسی ہراسانی کے بارے میں داخل کی گئی شکایات پر دہلی پولیس کمشنر سے عمل درآمد رپورٹ طلب کی ہے۔

متعلقہ خبریں
جعلی ویزا کیس میں بنگلورو ایرپورٹ سے ایک شخص گرفتار
لڑکی کی بہیمانہ ہلاکت کا واقعہ، دہلی پولیس سے کارروائی رپورٹ طلب کی گئی
نابالغ لڑکی کا استحصال اور بلیک میل کرنے والا پڑوسی نوجوان گرفتار
درگاہ نظام الدین کے قریب غیرمجاز تعمیرات روک دینے کی ہدایت
اسرائیلی سفارت خانہ دھماکہ کیس پولیس کو اہم ثبوت دستیاب

ریکھا شرما نے یہاں ایک ورکشاپ کے وقفوں کے دوران پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہم اگر میڈیا سے بات نہیں کررہے ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم کچھ نہیں کررہے ہیں۔

ہم نے دہلی پولیس کمشنر کو مکتوب روانہ کیا ہے اور عمل درآمد رپورٹ کے بارے میں سوال کیا ہے۔ ہم نے ان سے یہ بھی پوچھا ہے کہ انہوں نے ایف آئی آر کیوں درج نہیں کی ہے۔

ریکھا شرما نے کہاکہ کمیشن کو اس کے بارے میں شکایت موصول ہوئی ہے اور انہوں نے اس پر کارروائی کی ہے۔

شکایت گزاروں کے سیکوریٹی مسائل بھی اس میں شامل ہیں کیونکہ وہ اپنے ناموں کا افشاء نہیں چاہتے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے اس کے بارے میں میڈیا سے بات چیت نہیں کی ہے۔