سوشیل میڈیا

ویڈیو : چوڑیاں بیچنے والی خاتون کی انگریزی سن کر لوگ حیران

سوشل میڈیا پر خاتون کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین ان کی انگریزی کی تعریف کررہی ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ ’مجھے اپنی تعلیم پر شبہ ہورہا ہے۔‘

نئی دہلی: چوڑیاں بیچنے والی خاتون کی فر فر انگریزی بولنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔رپورٹس کے مطابق گووا کے ویگاٹر ساحل پر چوڑی بیچنے والی خاتون کی انگریزی بولنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

سیاح اکثر گووا کے ساحل کا رخ کرتے ہیں اور یہاں پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہیں۔ ویڈیو میں خاتون کو ہاتھوں میں چوڑیاں اور موتیوں کے ہار بیچتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ وہ کورونا کے بعد ساحل پر آنے والے لوگوں‌ سے متعلق انگریزی میں بالکل ٹھیک بیان کررہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر خاتون کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین ان کی انگریزی کی تعریف کررہی ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ ’مجھے اپنی تعلیم پر شبہ ہورہا ہے۔‘

دوسرے صارف نے لکھا کہ ’ان کی انگریزی تو مجھ سے بھی بہتر ہے۔‘ سریس ایاری نامی خاتون نے لکھا کہ خاتون کی گرامر کا انتخاب ان سے بھی بہتر ہے جن کے ساتھ میں کام کرتی ہوں۔

a3w
a3w