مشرق وسطیٰ

تحریک انصاف پارٹی کے خلاف فنڈنگ کیس کی تحقیقات

پاکستان کی سرکردہ تحقیقاتی ایجنسی نے 5 رکنی اسپیشل مانیٹرنگ پینل تشکیل دیاہے تاکہ سابق وزیراعظم عمران خان کی تحریک انصاف پارٹی کے خلاف فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں علاقائی ٹیموں کے ساتھ تال میل کی راہ ہموار ہوسکے۔

اسلام آباد: پاکستان کی سرکردہ تحقیقاتی ایجنسی نے 5 رکنی اسپیشل مانیٹرنگ پینل تشکیل دیاہے تاکہ سابق وزیراعظم عمران خان کی تحریک انصاف پارٹی کے خلاف فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں علاقائی ٹیموں کے ساتھ تال میل کی راہ ہموار ہوسکے۔

میڈیا رپورٹ میں آج یہاں یہ بات بتائی گئی ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایاگیاہے کہ حکام نے مذکورہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں تیزی پیدا کرنے کے لیے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ اس مقصد کے لیے مختلف امور کا جائزہ لیاجارہاہے۔

5 رکنی مانیٹرنگ پینل کی تشکیل کامقصد ایسی ٹیموں کے ساتھ تال میل کرناہے جو کہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کررہی ہیں۔ حکومت نے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سے کہاہے کہ وہ کیس کی تحقیقات میں تیزی پیدا کرے جبکہ الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے 2اگست کو اس تعلق سے فیصلہ سنایا ہے جس کے تحت عمران خان کی پارٹی کو ممنوعہ وسائل سے فنڈ حاصل کرنے کا خاطی قرار دیاگیاہے۔

عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارٹی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) اس سلسلہ میں ایک دوسرے پر الزامات عائد کررہے ہیں جبکہ چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) سکندر سلطان راجہ کو بھی اس سلسلہ میں ذمہ دار قرار دیا جارہاہے بتایا جاتا ہے کہ جو کہ اپنے فرائض کی تکمیل میں ناکام رہے۔

پاکستان الیکشن کمیشن نے منگل کو کہا کہ عمران خان کی پارٹی نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 34 غیر ملکیوں سے فنڈس حاصل کئے جس میں ہندوستانی نژاد ایک بزنس مین بھی شامل ہے جس کی وجہ سابق وزیراعظم کو شدید دھکا لگا۔