دہلی

وجئے مالیا کے ہندوستانی سیکوریٹیز مارکٹ میں تجارت کرنے پر امتناع

سیبی نے نامور تاجر وجئے مالیا پر سیکوریٹیز مارکیٹ میں تجارت کرنے اور کسی بھی لسٹیڈ کمپنی سے وابستہ ہونے پر 3 سال کے لئے امتناع عائد کردیا۔

بنگلورو: سیبی نے نامور تاجر وجئے مالیا پر سیکوریٹیز مارکیٹ میں تجارت کرنے اور کسی بھی لسٹیڈ کمپنی سے وابستہ ہونے پر 3 سال کے لئے امتناع عائد کردیا۔

حکومت ہند 68 سالہ مالیا کو جو برطانیہ میں رہتے ہیں‘ ملک واپس لانے کی کوشش کررہی ہے تاکہ وہ اپنی بند ہوچکی کمپنی کنگ فشر ایرلائنس کے ٹھپ ہوجانے کے نتیجہ میں ہونے والے فراڈ کے الزامات کا سامنا کرسکیں۔

وجئے مالیا نے کسی بھی جرم کے ارتکاب سے انکار کیا ہے۔ وہ 2019 تک فارمولا ون موٹرریسنگ ٹیم فورس انڈیا کے بھی شریک مالک تھے۔ سیبی نے آج کہا کہ موجودہ سیکوریٹیز اور میوچول فنڈ کے یونٹوں میں وجئے مالیا کے حصے کو منجمد کیا جارہا ہے۔

ایکسچینج کے ڈاٹا کے مطابق وہ کنگ فشر بیئر تیار کرنے والی کمپنی یونائیٹیڈ بریوریز میں 8.1 فیصد حصہ رکھتے ہیں اور کمپنی کے چیرمین بھی ہیں۔

a3w
a3w