حیدرآباد

حیدرآباد میں موسلا دھار بارش ہوئی

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں کل شب شدید بارش ہوئی۔بارش کاسلسلہ تقریبا دیڑھ گھنٹہ تک جاری رہا۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں کل شب شدید بارش ہوئی۔بارش کاسلسلہ تقریبا دیڑھ گھنٹہ تک جاری رہا۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم

کئی مقامات پر احتیاطی طور پر بجلی کی سپلائی بند کر دی گئی ہے۔

بارش کا پانی نشیبی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے۔

بارش کے سبب گرمی کی لہر میں کمی دیکھی گئی تاہم پیر کی صبح معمول کے مطابق گرمی کی شدت دیکھی گئی۔

شہر کے راجندر نگر میں 52.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

عنبرپیٹ میں 45.8 ملی میٹر، شیورام پلی میں 45.3 ملی میٹر، گچی باولی میں 44.5 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بی ایچ ای ایل علاقہ میں سب سے کم 19 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔