جموں و کشمیر

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، محبوبہ مفتی کے خلاف مقدمہ درج

جموں و کشمیر پولیس نے پی ڈی پی صدر اور سابق چیف منسٹر محبوبہ مفتی کے خلاف اننت ناگ۔ راجوری لوک سبھا نشست پر پولنگ کے دن انتخابی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔

سری نگر: جموں و کشمیر پولیس نے پی ڈی پی صدر اور سابق چیف منسٹر محبوبہ مفتی کے خلاف اننت ناگ۔ راجوری لوک سبھا نشست پر پولنگ کے دن انتخابی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
میاں الطاف نے 18میں سے 15اسمبلی حلقوں پر محبوبہ مفتی کو مات دے دی
محبوبہ مفتی نے انڈیا اتحاد چھوڑنے کی تردید کردی
میاں الطاف کو ‘چھپا رستم’ کہنا ان کے ساتھ نا انصافی ہے: عمر عبداللہ
جنوبی کشمیر سے آج رکن پارلیمنٹ بھی چھینا جا رہا ہے:محبوبہ مفتی
سینئر سیاستداں مظفر حسین بیگ پی ڈی پی میں واپس

بتادیں کہ محبوبہ مفتی نے جو اننت ناگ۔ راجوری لوک سبھا نشست کی امید وار ہیں 25 مئی کو جب اس نشست کے لئے پولنگ ہو رہی تھی‘ اننت ناگ میں پارٹی ورکروں کی مبینہ گرفتاری کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا تھا۔

دریں اثنا پی ڈی پی صدر نے ان کے خلاف درج ایف آئی آر کو ‘حکومت کے سامنے سچ بولنے کی قیمت ادا کرنے ‘ سے تعبیر کیا ہے۔انہوں نے چہارشنبہ کے دن ایکس پر اپنے ایک طویل پوسٹ میں کہاکہ بظاہر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میرے خلاف درج ایف آئی آر دیکھ کر ہنسی آئی۔انہوں نے کہاکہ یہ پی ڈی پی نے حکومت کے سامنے سچ بولنے کی قیمت ادا کی ہے۔

ان کا پوسٹ میں کہنا تھاکہ ہمارا احتجاج حکومت ہند کے خلاف تھا جس نے مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر پی ڈی پی کے سینکڑوں پولنگ ایجنٹوں اور ورکروں کو ووٹنگ سے گھنٹوں پہلے ہی حراست میں لیا تھا’۔محبوبہ مفتی نے کہا: ‘اس پر ہی اکتفا نہیں کیا گیا بلکہ اس انتظامیہ نے ووٹروں کو ڈرانے اور ان کو ووٹ ڈالنے سے باز رکھنے کے لئے روایتی طور پر پی ڈی پی کے گڑھ مانے جانے والے علاقوں میں محاصرہ اور تلاشی کارروائیاں انجام دیں۔

ان کا پوسٹ میں مزید کہنا ہے کہ ‘الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے۔یہ ایف آئی آر سری گفوارہ بجبہاڑہ کے اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسرکی طرف سے محبوبہ مفتی کے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے خلاف دائر شکایت پر درج کیا گیا ہے۔

شکایت میں کہا گیاکہ ’25 مئی کو محبوبہ مفتی کی قیادت میں پی ڈی پی ورکروں کی ایک بڑی تعداد قصبہ بجبہاڑہ میں جمع ہوئی اور پی ڈی پی ورکروں کی رہائی کے حق میں نعرہ بازی کی جو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے ‘۔

شکایت کے مطابق پی ڈی پی ورکروں کے ایک بڑے گروہ نے مین روڈ کو بھی بند کر دیا اور بجبہاڑہ میں زائد از ایک گھنٹے تک احتجاج کیا جو سی آر پی سی کے دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہے جو متعلقہ ضلع مجسٹریٹ کے حکم کے مطابق اس وقت اننت ناگ۔ راجوری لوک سبھا سیٹ پر نافذ تھا۔

ریٹرنگ افسر کی شکایت میں کہا گیاکہ سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت 4 جون تک 4 افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی عائد ہے لہذا اس حکم کی خلاف ورزی کرنے میں درخواست ہے کہ میڈم محبوبہ مفتی کے ساتھ ان کے کارکنوں جن کی شناخت متعلقہ پولیس اتھاریٹی کرتی ہے، کے خلاف تحت قواعد ضروری کارروائی شروع کی جائے ‘۔

‘بعد ازاں تعزیرات ہند کی دفعہ 147 (فساد کی سزا)، 188 (سرکاری ملازم کے ذریعہ جاری کردہ حکم کی نافرمانی)، تعزیرات ہند کی دفعہ341(غلط معانعت کی سزا) اور 1950، 1951 اور 1989کے تحت عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعہ 126 کے تحت پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔

a3w
a3w