جموں و کشمیر

میاں الطاف کو ‘چھپا رستم’ کہنا ان کے ساتھ نا انصافی ہے: عمر عبداللہ

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ان کی پارٹی کے سینئر لیڈر میاں الطاف کو اننت ناگ – راجوری لوک سبھا سیٹ پر محبوبہ مفتی کو ہرانے پر 'چھپا رستم' قرار دینے کو ان کے ساتھ نا انصافی سے تعبیر کیا ہے۔

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ان کی پارٹی کے سینئر لیڈر میاں الطاف کو اننت ناگ – راجوری لوک سبھا سیٹ پر محبوبہ مفتی کو ہرانے پر ‘چھپا رستم’ قرار دینے کو ان کے ساتھ نا انصافی سے تعبیر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
شیوراج سنگھ چوہان جذبات سے مغلوب ہوگئے (ویڈیو)
انڈیا اتحاد دہشت گردی کا حامی اور دستور کا مخالف : اسمرتی ایرانی
بی جے پی اپنی ناکامیاں چھپانے پاکستان کا ہوّا کھڑا کررہی ہے۔ محبوبہ مفتی کا پلٹ وار
تشکیل حکومت کا دعویٰ بہت جلد کیا جائے گا: فاروق عبداللہ
بی جے پی جموں میں ہندو ووٹروں میں خوف پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے:فاروق عبداللہ

انہوں نے کہا کہ میاں الطاف نہ صرف لگاتار 5 بار رکن اسمبلی رہے ہیں بلکہ وہ ایک با عزت روحانی لیڈر بھی ہیں۔

بتادیں کہ اننت ناگ – راجوری سیٹ پر میاں الطاف کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی اور بارہمولہ لوک سبھا سیٹ پر آزاد امید وار انجینئر رشید کی عمر عبداللہ کو ہرانے پر ایک قومی انگریزی روز نامے میں شائع ایک رپورٹ میں لکھا گیا کہ جموں وکشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ کو چھپے رستموں نے مات دے دی۔

عمر عبداللہ نے اس رپورٹ کے رد عمل میں چہارشنبہ کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘انجینئر رشید کی مہم کے متعلق میں کچھ کہہ نہیں سکتا کیونکہ ایسا کرنے سے کہا جائے گا کہ میں اپنی ہار کے لئے بہانہ بنا رہا ہوں’۔

انہوں نے کہا: ‘لیکن میاں الطاف صاحب (جنہوں نے محبوبہ مفتی کو ہرایا) کو ‘چھپا رستم’ کہنا ان کے ساتھ نا انصافی ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب لگاتار 5 بار رکن اسمبلی رہے ہیں اور اس کے علاوہ وہ ایک باعزت روحانی لیڈر بھی ہیں۔

انہوں نے کہا: ‘وہ (میاں الطاف) ہمیشہ جنوبی کشمیر کے مضبوط امید وار رہے ہیں’۔