آندھراپردیش

وشاکھاپٹنم شہر پہلی بار آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ میچس کی میزبانی کے لئے تیار ہو

اس کے لئے کی جانے والی تیاریاں اور انتظامات کے بارے میں آندھرا کرکٹ ایسوسی ایشن کے سکریٹری ایس ستیش نے کہا کہ آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے میچس کے لئے وشاکھاپٹنم کا انتخاب ایک اہم سنگ میل ہے، کیونکہ یہ شہر پہلی بار اس سطح کے بین الاقوامی میچس کی میزبانی کر رہا ہے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کا وشاکھاپٹنم شہر پہلی بار آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ میچس کی میزبانی کے لئے تیار ہو رہا ہے۔ وشاکھا اے سی اے وی ڈی سی اے اسٹیڈیم میں آئندہ مہینے پانچ بین الاقوامی میچس منعقد ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
66لاکھ استفادہ کنندگان میں وظائف کی تقسیم کا آغاز
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک

اس کے لئے کی جانے والی تیاریاں اور انتظامات کے بارے میں آندھرا کرکٹ ایسوسی ایشن کے سکریٹری ایس ستیش نے کہا کہ آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے میچس کے لئے وشاکھاپٹنم کا انتخاب ایک اہم سنگ میل ہے، کیونکہ یہ شہر پہلی بار اس سطح کے بین الاقوامی میچس کی میزبانی کر رہا ہے۔

وشاکھاپٹنم ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی اے سی اے وی ڈی سی اے کرکٹ اسٹیڈیم میں پانچ بین الاقوامی میچس کی میزبانی کرے گا۔ یہ میچس9 اکتوبر 2025 سے شروع ہو کر 26 اکتوبر 2025 تک جاری رہیں گے۔
میچس کی تاریخیں اور ٹیمیں:
1. ہندوستان بمقابلہ جنوبی افریقہ 9 اکتوبر 2025
2. ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا12 اکتوبر 2025
3. بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ13 اکتوبر 2025
4. آسٹریلیا بمقابلہ بنگلہ دیش 16 اکتوبر 2025
5. انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ 26 اکتوبر 2025

ستیش نے کہا کہ وشاکھاپٹنم میں میچس کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش، سیکیورٹی انتظامات، اور تماشائیوں کے لئے سہولتیں فراہم کی گئی ہیں تاکہ یہ میچس کامیاب اور محفوظ طریقہ سے منعقد ہوں۔