تلنگانہ

خانقاہ قادریہؒ رائچور اور حضرت نظام الدین قبلہ نُماںؒ میں آثار شریفہ کی زیارت

جنوبی بھارت کے ممتاز عالم دین مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری نے خانقاہ قادریہؒ رائچور اور نارائن پیٹ مکھتل میں آثار شریفہ اور تبرکات کی زیارت کے موقع پر خطاب کیا۔

محبوب نگر: جنوبی بھارت کے ممتاز عالم دین مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری نے خانقاہ قادریہؒ رائچور اور نارائن پیٹ مکھتل میں آثار شریفہ اور تبرکات کی زیارت کے موقع پر خطاب کیا۔ اس تقریب میں ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کی اور شرف زیارت حاصل کیا۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع
امریکہ میں شبِ قدر کے موقع پر مسجد دارالعلوم فاؤنڈیشن میں تہنیتی تقریب، مولانا محمد وحید اللہ خان کی 30 سالہ خدمات کا اعتراف
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت

مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری نے کہا کہ آپ صل اللہ علیہ وعلیٰ آلہ و صحبہ وسلم تمام کائنات کی تخلیق کا سبب ہیں اور تابوت سکینہ میں موجود مختلف انبیاء کرام کی تبرکات کو قوم بنی اسرائیل نے برکت اور کامیابی کے لیے وسیلہ بنایا۔ آپؐ نے اپنے موئے مبارکہ کی تقسیم کا حکم دیا، جس سے خیر و برکت حاصل کرنے کی تاکید کی۔

اس موقع پر قابل ذکر تبرکات میں موئے مبارکہؐ، زُلفِ مصطفیٰؐ، غلاف کعبہ کا حصہ، جنگ اُحد میں دندان مصطفیٰؐ شہید ہونے کی جگہ کا پتھر، اور خلفائے راشدین کے ریش و زلف شامل تھے۔ یہ زیارت حضرت سید شاہ عارف قادری، جناب محمد حنیف چشتی، اور دیگر مہمانان خصوصی کی موجودگی میں منعقد کی گئی۔

اس تقریب کا اہتمام حافظ محمد سہیل نظامی چشتی قادری کی وساطت سے کیا گیا۔ مولانا محمد محسن پاشاہ کی نگرانی میں خدام آثار شریفہ نے اس اہم تقریب کو کامیابی سے ہمکنار کیا، جہاں حاضرین نے آثار شریفہ و تبرکات کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔