مشرق وسطیٰ

رفح سے شہریوں کا جبری کیا گیا انخلاء ایک جنگی جرم کے طور پر دیکھا جائے گا:میکرون

فرانس کے صدر میکرون نے اتوار کے روز اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے کہا ہے'رفح سے شہریوں کا جبری کیا گیا انخلاء ایک جنگی جرم کے طور پر دیکھا جائے گا۔' فرانس کے صدر نے رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملے کے خلاف ایک بار پھر اپنے مؤقف کا اظہار کر رہے تھے۔

پیرس: فرانس کے صدر میکرون نے اتوار کے روز اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے کہا ہے’رفح سے شہریوں کا جبری کیا گیا انخلاء ایک جنگی جرم کے طور پر دیکھا جائے گا۔’ فرانس کے صدر نے رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملے کے خلاف ایک بار پھر اپنے مؤقف کا اظہار کر رہے تھے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
ایران عالمِ اسلام کی پہلی دفاعی لائن ہے صیہونی صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں
تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
جنگ بندی یا محض دکھاوا، غزہ، لبنان اور ایران میں حملے جاری
جنگ بندی میں توسیع، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

رفح اس وقت غزہ کی اکثریتی آبادی کے لیے پناہ گاہ بن چکا ہے۔ جہاں کم ازکم 15 لاکھ لوگ غزہ جنگ کی وجہ سے پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں۔ میکرون نے نیتن یاہو کو رفح جنگ کے بارے میں اپنے مؤقف سے ٹیلیفون کال پر آگاہ کیا۔

العربیہ کے مطابق اس موقع پر میکرون نے اسرائیل کی طرف سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے لیے 800 ہیکٹر زمین پر قبضے کی بھی مذمت کی۔

اپنی فون کال کے دوران میکرون نے نیتن یاہو کو بتایا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ کی جنگ بندی کے سلسلے میں ایک قرارداد پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل کے لیے تمام راہداریوں کو کھول دے۔

اسرائیل کے رفح پر ممکنہ حملے کے خلاف عالمی سطح پر غیرمعمولی ردعمل اور دباؤ کی کیفیت پائی جاتی ہے اور انتباہ کیا جا رہا ہے کہ ایسے حملے کے نتیجے میں انسانی ہلاکتوں کی تعداد بہت زیادہ ہوجائے گی اور ایک بڑے انسانی بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ چھ ماہ کی جنگ کے دوران غزہ میں 32 ہزار سے زائد لوگ مارے جا چکے ہیں اور اسرائیل ابھی بھی اپنے جنگی عزائم میں کمی کرنے کو تیار نہیں ہے۔