دہلی
چار ریاستوں میں اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ مکمل، 44سے73 فیصد تک ووٹنگ
بہار اور اتر پردیش سمیت نو اسمبلی سیٹوں پر ہفتہ کو ہوئے ضمنی انتخابات میں 44 سے 73 فیصد کے درمیان ووٹ ڈالے گئے۔

نئی دہلی: بہار اور اتر پردیش سمیت نو اسمبلی سیٹوں پر ہفتہ کو ہوئے ضمنی انتخابات میں 44 سے 73 فیصد کے درمیان ووٹ ڈالے گئے۔
شام 7.30 بجے الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بہار کی اگیاوں سیٹ پر 44.40 فیصد، ہماچل پردیش کی برسر سیٹ پر 50.00 فیصد، لاہول اور اسپتی میں 73.72، گگریٹ میں 68.28،
سوجان پور میں 63.00، کوٹیہار 71.40 اور دھرم شالہ سیٹ پر ضمنی انتخاب میں 66.27 فیصد ووٹ پڑے۔
اتر پردیش کے دودھی میں 55.79 فیصد اور مغربی بنگال کے بارانگر میں 66.70 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔
ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی لوک سبھا انتخابات کے ساتھ 4 جون کو ہوگی۔