اگزٹ پولس پر مکمل امتناع کے لئے سنجے سنگھ کا مطالبہ
عام آدمی پارٹی قائد اور رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے پیر کے دن اِس ملک میں اکزٹ پولس پر امتناع کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ کئی مرتبہ غلط ثابت ہوئے ہیں۔

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی قائد اور رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے پیر کے دن اِس ملک میں اکزٹ پولس پر امتناع کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ کئی مرتبہ غلط ثابت ہوئے ہیں۔
ہفتہ کے دن کئی اکزٹ پولس میں دکھایا گیا کہ وزیراعظم نریندر مودی مسلسل تیسری مرتبہ اقتدار برقرار رکھیں گے پریس کانفرنس سے خطاب میں سنجے سنگھ نے کہا کہ ملک میں اکزٹ پولس پر پوری طرح امتناع عائد کردینا چاہئے کیونکہ یہ ایک بار نہیں بلکہ کئی مرتبہ غلط ثابت ہوچکے ہیں۔
یہ ملک کے عوام‘ اڈمنسٹریٹیو سسٹم اور الیکشن کمیشن پر ووٹوں کی گنتی سے قبل اثرانداز ہونے کی غلط کوشش ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کی گنتی میں انڈیا بلاک کو 295 نشستیں ملیں گی۔
چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے اتوار کے دن زور دے کر کہا تھا کہ اکزٹ پولس فیک ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں آپ کو لکھ کر دے سکتا ہوں کہ یہ فیک ہیں۔
راجستھان میں 25 پارلیمانی حلقے ہیں لیکن ایک اکزٹ پول نے بی جے پی کو 33 نشستیں ملتی دکھائیں۔