حیدرآباد

تلنگانہ میں رائے دہی،ایک لاکھ 5ہزاربیلٹ یونٹس درکار:چیف الکٹورل آفیسر

وکاس راج نے کہا کہ ووٹر کی معلوماتی سلپس کی تقسیم کا کام 25 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔سیاسی جماعتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بوتھ لیول ایجنٹس کی تقرری مکمل کریں۔

حیدرآباد: چیف الکٹورل آفیسر تلنگانہ وکاس راج نے کہا کہ ریاست میں لوک سبھا انتخابات میں 1 لاکھ 5 ہزار بیلٹ کی ضرورت ہوگی۔ حیدرآباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضروری اضافی بیلٹ یونٹس بھی تیار کر لیے گئے ہیں اور فی الحال عام مبصرین کی نگرانی میں رینڈمائزیشن کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ
ایگزٹ پول رپورٹس کی فکر نہیں۔ بہتر نتائج کی امید : کے سی آر

 اس مہینے کی 6 تاریخ تک ای وی ایم کے کام کو مکمل کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹر کی معلوماتی سلپس کی تقسیم کا کام 25 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔سیاسی جماعتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بوتھ لیول ایجنٹس کی تقرری مکمل کریں۔

 پولنگ کے لیے مرکزی فورسس کی 155 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جملہ دو لاکھ پولنگ عملہ اور مزید 80,000 پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی کے لیے تعینات کیے جا رہے ہیں۔

a3w
a3w