دہلی

وقف جے پی سی کو 1.2کروڑ ای میل موصول

پارلیمانی ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی قائد جگدمبیکاپال کی زیرصدارت وقف جے پی سی کو 75ہزار دستاویز بھی موصول ہوئی ہیں۔ کمیٹی کو لوک سبھا سکریٹریٹ سے زائد اسٹاف طلب کرنا پڑا ہے۔

نئی دہلی: وقف (ترمیمی) بل کا جائزہ لینے والی پارلیمانی کمیٹی کو ایک کروڑ 20لاکھ ای میل موصول ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
مدرسہ دارالعلوم رشیدیہ کی جانب سے وقف ترمیمی بل کے خلاف شعور بیداری مہم

پارلیمانی ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی قائد جگدمبیکاپال کی زیرصدارت وقف جے پی سی کو 75ہزار دستاویز بھی موصول ہوئی ہیں۔ کمیٹی کو لوک سبھا سکریٹریٹ سے زائد اسٹاف طلب کرنا پڑا ہے۔

موصول ہونے والے ای میلز کی جانچ کرنے، ان کی زمرہ بندی کرنے اور دستاویز پر نظر ڈالنے کے لئے مزید 15ملازمین کو کام پر لگایا گیا ہے۔

مبلغ اسلام ذاکر نائک نے مسلمانوں سے کہا تھا کہ وہ پارلیمانی کمیٹی کو اپنی رائے ضرور بھیجیں۔ ان کی اس اپیل کا جوابی ردِعمل ہندو گروپس کی طرف سے سامنے آیا، جنہوں نے اپنے حامیوں سے ای میل کرائے۔

a3w
a3w