تلنگانہ

تلنگانہ کے ظہیرآباد میں بورویلوں سے خود بخود پانی نکلنے لگا

زرعی بورویل پانی سے لبریز ہو گئے ہیں اور بغیر موٹر چلائے ہی اوپر تک بھر رہے ہیں۔ ظہیرآباد کے ساتھ ساتھ موگڈم پلی، کوہیر، جھرا سنگم اور نیالکل منڈل کے دیہاتوں میں بھی بورویلوں سے پانی باہر آ رہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے ظہیرآباد منڈل کے پستاپور علاقہ میں بورویلوں سے پانی خود بخود باہر آ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
مسلم آبادی والے اضلاع میں منی حج ہاوز تعمیر کئے جائیں گے
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد

گزشتہ پندرہ دنوں سے جاری موسلا دھار بارش کے باعث ظہیرآباد ڈویژن میں زیرِ زمین پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

زرعی بورویل پانی سے لبریز ہو گئے ہیں اور بغیر موٹر چلائے ہی اوپر تک بھر رہے ہیں۔ ظہیرآباد کے ساتھ ساتھ موگڈم پلی، کوہیر، جھرا سنگم اور نیالکل منڈل کے دیہاتوں میں بھی بورویلوں سے پانی باہر آ رہا ہے۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ بغیر موٹر چلائے پانی اوپر آنے سے ان کی کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے تاہم دوسری جانب وہ خوشی کا بھی اظہار کر رہے ہیں کہ بورویل اب وافر مقدار میں پانی دے رہے ہیں۔