تلنگانہ
تلنگانہ کے ناگر جناساگر پروجیکٹ سے پانی چھوڑاگیا۔سیاحوں کی بڑی تعداد نے خوبصورت منظردیکھا
اتوار کی دوپہر تک، ڈیم میں تقریباً 4 لاکھ 15 ہزار 401 کیوسک پانی پہنچ چکا ہے۔ ڈیم کی مکمل سطح 590 فٹ ہے جبکہ موجودہ پانی کی سطح 584.40 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ناگرجنا ساگر پروجیکٹ سے 26 دروازے کھول کر پانی کو چھوڑاگیا۔
اس دوران، سیاح پروجیکٹ کی خوبصورتی اور پانی کے مناظر دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں پہنچے ۔
اتوار کی دوپہر تک، ڈیم میں تقریباً 4 لاکھ 15 ہزار 401 کیوسک پانی پہنچ چکا ہے۔ ڈیم کی مکمل سطح 590 فٹ ہے جبکہ موجودہ پانی کی سطح 584.40 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔
پروجیکٹ کے 26 دروازے کھول کر پانی کو نیچے چھوڑا گیاجس سے علاقہ میں سیاحوں کی دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے اور وہ اس قدرتی منظر کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں آ رہے ہیں۔