مشرق وسطیٰ

ہم نے ہاشم صفی الدین کا بھی صفایا کردیا:نتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامن نتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کی اکزیکٹیو کونسل کے سربراہ ہاشم صفی الدین، جنہیں حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین کے طور پر دیکھا جا رہا تھا‘حملہ میں مارے گئے۔

تل ابیب (یو این آئی)اسرائیلی وزیر اعظم بن یامن نتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کی اکزیکٹیو کونسل کے سربراہ ہاشم صفی الدین، جنہیں حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین کے طور پر دیکھا جا رہا تھا‘حملہ میں مارے گئے۔

متعلقہ خبریں
برطانیہ میں سیکل رانوں کی مہم، غزہ کیلئے فنڈس جمع کئے جارہے ہیں
رفح پر اسرائیل کا فضائی حملہ، 18فلسطینی جاں بحق
اسرائیل جان بوجھ کر فلسطینیوں کو بھوکا مارنا چاہتا ہے: اقوام متحدہ
ہم فلسطینیوں کے ساتھ امن چاہتے ہیں۔ اسرائیلی عوام کا حکومت کے خلاف مظاہرہ
رفح پر اسرائیلی فضائی حملے، 28 فلسطینی جاں بحق

انگریزی ویڈیو پیغام میں نتن یاہو نے لبنانی عوام سے خطاب کیا اور موجودہ صورت ِحال کے بارے میں دعوے کیے۔

نتن یاہو نے لبنان کی صورت ِحال کا ذمہ دار ایران کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہوا اس کا ذمہ دار اسرائیل نہیں بلکہ تہران ہے۔

نتن یاہو نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نصراللہ کے ساتھ ساتھ صفی الدین کو بھی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا جنہیں ان کا ممکنہ جانشین قرار دیا جا رہا تھا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے لبنانی عوام پر زور دیا کہ وہ حزب اللہ کے خلاف کھڑے ہوں۔