امریکہ و کینیڈا

جہدکار عائشہ نور ایزگی کا قتل: ہم معاملہ کا جائزہ لے رہے ہیں:امریکی صدر

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ترک نژاد امریکی شہری ایکٹیوسٹ عائشہ نور ایزگی ایگی کے قتل کے حوالے سے اپنی ٹیم سے مشاور ت کی ہے، تا ہم تاحال ان کے پاس مطلوبہ معلومات نہیں ہیں۔

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ترک نژاد امریکی شہری ایکٹیوسٹ عائشہ نور ایزگی ایگی کے قتل کے حوالے سے اپنی ٹیم سے مشاور ت کی ہے، تا ہم تاحال ان کے پاس مطلوبہ معلومات نہیں ہیں۔

امریکی صدر بائیڈن نے ریاست مشی گن کے دورے کے دوران اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والی ایزگی کے بارے میں سوالات کے جوابات دیئے۔بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے اس حوالے سے اپنی ٹیم سے بات چیت کی ہے اور وہ تفصیلی معلومات فراہم کرنے کے بعد ہی کوئی تبصرہ کرسکیں گے۔

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان شان سیویٹ نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ ہم مغربی کنارے میں ایزگی کی المناک موت سے بڑی بے چینی محسوس کرتے ہیں۔ہماری ہمدردیاں مرحومہ کے اہل خانہ اور ان کے چاہنے والوں کے ساتھ ہیں۔

ہم نے مزید معلومات کے لیے اسرائیلی حکومت سے رابطہ کیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی درخواست کی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ یہ فوری طور پر ایگی کی المناک موت کے بارے میں مزید معلومات اکٹھی کر رہا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھی کہا کہ انہیں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ایزگی کی ہلاکت پر دلی افسوس ہے اور ہم جو حقائق سامنے آئیں گے اس کے مطابق اقدامات کریں گے۔

امریکی۔ اسلامک تعلقات کونسل نے امریکی محکمہ انصاف سے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ترک نژاد امریکی شہری عائشہ نور کے قتل کی فوری تحقیقات کرے۔

a3w
a3w