شمالی بھارت
”ہم ان کی انگلیاں کاٹ دیں گے“ بہار کے وزیر کی آر جے ڈی قائد کو جوابی دھمکی
آر جے ڈی رکن اسمبلی سدھاکر سنگھ کے ان ریمارکس پر ردّ ِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہ اس مرتبہ بی جے پی کے حامیوں کو ”300 پولنگ بوتھس“ پر بیاٹوں (بلوں) سے پیٹا جائے گا۔
پٹنہ (آئی اے این ایس) آر جے ڈی رکن اسمبلی سدھاکر سنگھ کے ان ریمارکس پر ردّ ِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہ اس مرتبہ بی جے پی کے حامیوں کو ”300 پولنگ بوتھس“ پر بیاٹوں (بلوں) سے پیٹا جائے گا۔
بہار کے وزیر سنتوش سنگھ نے آج کہا کہ پارٹی ایسی دھمکیوں کو برداشت نہیں کرے گی اور ان ہی کے مطابق ان کا جواب دے گی۔
کاتمور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ بی جے پی کمزور فورس نہیں ہے اور اس کے پاس اپنے حامیوں کے خلاف کارروئیوں کا جواب دینے کافی وسائل موجود ہیں۔
”ہمارے پاس بھی بیاٹوں (بلوں) کی کمی نہیں ہے۔ اگر وہ بیاٹوں سے حملہ کریں گے تو ہم ان کی انگلیاں کاٹ دیں گے“۔