شمالی بھارت

گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں پوجا، 12 فروری کو سماعت

الٰہ آباد ہائی کورٹ نے چہارشنبہ کے دن اُس درخواست کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی جس میں وارانسی کی گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں پوجا کی اجازت دینے کے وارانسی کی ضلع عدالت کے احکام کو چیلنج کیا گیا۔

پریاگ راج: الٰہ آباد ہائی کورٹ نے چہارشنبہ کے دن اُس درخواست کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی جس میں وارانسی کی گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں پوجا کی اجازت دینے کے وارانسی کی ضلع عدالت کے احکام کو چیلنج کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
گیان واپی کے تہہ خانہ کی کنجی حوالگی مسئلہ
پاکستان میں جبری شادیوں پر اقوام متحدہ کااظہارِ تشویش
دھارواڑ میں ہندو کارکن مسلمان کی دکان میں گھس پڑے
چیف منسٹر کرناٹک سدارامیا کا متنازعہ تبصرہ
سدارامیا حکومت کو کرناٹک بی جے پی کی وارننگ

جسٹس روہت رنجن اگروال نے ہندو اور مسلم فریقوں کی بحث سنی اور معاملہ کی سماعت 12 فروری کو مقرر کی۔

انجمن انتظامیہ مساجد نے گزشتہ جمعہ کو اپیل دائر کی تھی۔ منگل کے دن انجمن کے وکیل ایس ایف اے نقوی نے عدالت سے کہا تھا کہ 31 جنوری کو ضلع جج اے کے وشویش نے جو حکم دیا وہ ابتدائی مرحلہ میں قطعی راحت کے مترادف ہے حالانکہ ازروئے قانون یہ نہیں دی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ جج نے اپنے ریٹائرمنٹ کے دن بڑی عجلت میں معاملہ نمٹادیا۔ جسٹس اے کے وشویش 31 جنوری کو ریٹائر ہوئے۔ ہندو فریق کے وکیل وشنو شنکر جین نے کہا کہ رسیور مقرر کرنے کا حکم 17 جنوری کو جاری ہوا تھا اور پوجا کی اجازت 31 جنوری کو دی گئی۔

a3w
a3w