جب طاقت بڑھتی ہے تو سوال اٹھتے ہیں۔ موہن بھاگوت کا بڑا بیان (ویڈیو)
راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے جمعہ کے دن کہا کہ ہندوستان پر ٹیرف اِس ڈر سے لگائی جارہی ہے کہ اگر وہ طاقتور بن گیا تو کیا ہوگا۔
ناگپور (پی ٹی آئی) راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے جمعہ کے دن کہا کہ ہندوستان پر ٹیرف اِس ڈر سے لگائی جارہی ہے کہ اگر وہ طاقتور بن گیا تو کیا ہوگا۔
انہوں نے کسی ملک کا نام لئے بغیر یہ بات کہی۔ وہ ناگپور میں برہماکماریز وشواشانتی سرور کے ساتویں یوم تاسیس کے موقع پر مخاطب تھے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں لوگ ڈرے ہوئے ہیں کہ اگر ہندوستان طاقتور بن گیا تو ان کا کیا ہوگا، ان کی پوزیشن کیا رہے گی۔ اسی لئے ہندوستانی اشیاء پر ٹیرف لگائی گئی ہے۔
ہم نے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔ انہوں نے پوچھا کہ آپ سات سمندر پار رہتے ہیں اور کوئی کنکشن نہیں ہے، ایسے میں ڈر کیوں؟۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ہندوستان پر 50 فیصد ٹیرف لگادی۔ موہن بھاگوت نے کہا کہ انسانوں اور ممالک کو یہ سمجھنے تک مسائل کا سامنا رہے گا کہ وہ اصل میں ہیں کیا اگر ہم نے صبر کا مظاہرہ کیا اور ڈر پر قابو پالیا تو کوئی بھی ہمارا دشمن نہیں رہے گا۔
VIDEO | Nagpur: RSS chief Mohan Bhagwat, while addressing a gathering, speaks on US tariffs. He says, “In the world, people fear that if India grows, their place will be diminished, so they impose tariffs. We did nothing, but they are luring the one who did it, thinking that if… pic.twitter.com/pBykPnJsy6
— Press Trust of India (@PTI_News) September 12, 2025
آر ایس ایس سربراہ نے کہا کہ اگر انسان اپنا میں کا رویہ بدل کر ہم کردیں تو سارے مسائل حل ہوجائیں گے۔ آج دنیا مسائل کا حل ڈھونڈ رہی ہے کیونکہ اسے اپنے ادھورے ویژن کے باعث آگے بڑھنے کی راہ دکھائی نہیں دے رہی ہے۔
میں کا رویہ جب تک رہے گا آگے بڑھنے کی راہ ملنی ناممکن ہے۔ ہندوستان دنیا کے مسائل کا حل ڈھونڈنے اور آگے کا راستہ دکھانے کا اہل ہے۔ ہندوستان بڑا ہے اور بڑا بننا چاہتا ہے۔