تلنگانہ

قومی کمیشن برائے خواتین کی ٹیم کا دورہ ابراہیم پٹنم

قومی کمیشن برائے خواتین کے دو رکنی وفد نے ابراہیم پٹنم میں سرکاری دواخانہ کا دورہ کیا جہاں 25/ اگست کو انجام دئیے گئے فیملی پلاننگ آپریشن کے بعد چار خواتین کی موت ہوگئی تھی۔

حیدرآباد: قومی کمیشن برائے خواتین کے دورکنی وفد نے ابراہیم پٹنم میں سرکاری دواخانہ کا دورہ کیا جہاں 25/ اگست کو انجام دئیے گئے فیملی پلاننگ آپریشن کے بعد چار خواتین کی موت ہوگئی تھی۔

سکریٹری قومی کمیشن برائے خواتین متیا راجیولو چن کی قیادت میں ٹیم نے دواخانہ کے آپریشن تھیٹر کا معائنہ کیا اور آپریشن کے وقت موجود ڈاکٹرس اور دیگر عملہ سے اس واقعہ کے متعلق سوالات کئے۔ اموات کے متعلق جانکاری حاصل کی۔

وفد نے متوفی خواتین کے افراد خاندان سے بھی بات چیت کی اور سرجری کے بعد کی صورتحال سے واقفیت حاصل کی۔ متیا راجیولوچن نے کہا کہ خاطی ڈاکٹرس کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ وصول ہونے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔