کھیل

ہند۔پاک مقابلہ،جسپریت بمراہ اور شاہین آفریدی میں بہتر کون؟

ٹیم انڈیا نے ٹورنامنٹ کا آغاز جیت کے ساتھ کیا تو دوسری جانب پاکستان کو اپنے پہلے ہی میچ میں کمزور امریکا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

جمائیکا: دونوں ممالک کے شائقین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہونے والے زبردست میچ کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ یہ میچ 9 جون کو نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان، کیپ ٹاون میں ٹسٹ جیتنے والی ایشیاء کی پہلی ٹیم۔ محمد سراج میان آف دی میاچ
محمد عامر کا معروف انگلش کاؤنٹی کلب سے معاہدہ
دوردرشن ٹی 20 ورلڈ کپ اور دیگر کھیل براہ راست ٹیلی کاسٹ نشر کرے گا
نیدرلینڈ نے ٹی-20 ورلڈ کپ ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں
سلیکٹرس ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کے موڈ میں نہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ۔کوہلی اور پنت کو جگہ ملنا تقریباً یقینی

 ٹیم انڈیا نے ٹورنامنٹ کا آغاز جیت کے ساتھ کیا تو دوسری جانب پاکستان کو اپنے پہلے ہی میچ میں کمزور امریکا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ہندوستان کو سبقت حاصل ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

 آئندہ میگا میچ میں ہندوستانی ٹیم کو پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور بابراعظم سے محتاط رہنے کی ضرورت ہوگی جبکہ پاکستانی ٹیم کو جسپریت بمراہ سے محتاط رہنے کی ضرورت ہوگی۔ یہ دونوں لیجنڈز صرف ایک اوور میں میچ کا رخ موڑنے کی طاقت رکھتے ہیں۔

 اگر ہم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دونوں گیند بازوں کی کارکردگی کو دیکھیں تو ایک بہت کم رن دیتاہے اور دوسرا بہت زیادہ وکٹیں لیتاہے۔ جسپریت بمراہ نے اپنا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو 26 جنوری 2016 کو آسٹریلیا کے خلاف کیاتھا۔

انہوں نے اب تک کھیلے گئے 63 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی 62 اننگز میں 19.22 کی اوسط اور 6.49 کی اکانومی سے 76 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس فارمیٹ میں بمراہ تقریباً ہر 18ویں گیند پر ایک وکٹ لیتے ہیں۔ ان کے ٹی ٹوئنٹی میں 11/3 بہترین کارکردگی رہی ہے۔

دوسری جانب 3 اپریل 2018 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے شاہین آفریدی اس فارمیٹ میں اب تک 67 میاچس کھیل چکے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 67 اننگز میں 20.72 کی اوسط اور 7.74 کی اکانومی سے 91 کامیابیاں حاصل کی  ہیں۔ وہ اس فارمیٹ میں ہر 16 گیندوں پر 1 وکٹ لیتے ہیں۔

 اس فارمیٹ میں 4/22 ان کی بہترین کارکردگی ہے۔ پاکستان کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل میں بمراہ کی کارکردگی کے بارے میں بات کریں تو انہوں نے 3 میچ کھیلے ہیں اور 31.00 کی اوسط سے 2 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

دوسری جانب شاہین نے ہندوستان کے خلاف اب تک 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میاچس کھیلے ہیں اور 21.66 کی اوسط سے 3 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

a3w
a3w