مشرق وسطیٰ
ٹرینڈنگ

اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے والے ’جنگلی بلی ’ کی سوشل میڈیا پر دھوم

مصری سرحد کے قریب جبل حریف کے علاقے میں ایجپشن لینکس نے گشت کرنے والے صیہونی فوجیوں پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا، جس پر دجالی فوج نے اسے گولی مار کر زخمی کر دیا اور بڑی مشکل سے قابو پایا۔

غزہ: اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے والے ’جنگلی بلی ’ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، صارفین بلی بہادری کی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
آوارہ کتوں کے حملہ میں چار بچے شدید زخمی
مصر اور عرب لیگ نے بین الاقوامی عدالت کی اڈوائزری کا خیرمقدم کیا
اسرائیلی بربریت کی انتہا، فلسطینیوں کی لاشیں چھت سے پھینک دیں
اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں مزید 27 فلسطینی شہید
غزہ اور مغربی کنارے پر اسرائیلی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 17 فلسطینی شہید

تفصیلات کے مطابق جنگلی بلی جو ہیرو بن گئی، عرب سوشل میڈیا پر ان دنوں مصر میں پائی جانے والی ایک نایاب جنگلی بلی نے دھوم مچا رکھی ہے اور کرکل نامی بلی اسرائیل کے لیے خوف کی علامت بن گئی ہے۔

مصری سرحد کے قریب جبل حریف کے علاقے میں ایجپشن لینکس نے گشت کرنے والے صیہونی فوجیوں پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا، جس پر دجالی فوج نے اسے گولی مار کر زخمی کر دیا اور بڑی مشکل سے قابو پایا۔

بلی تو اب مر گئی لیکن اسرائیلی فوجیوں پر حملے کے بعد یہ جنگی بلی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ عرب ممالک میں صارفین بلی بہادری کی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں اور بلی کو لے کر دلچسپ پوسٹس کر رہے ہیں۔

ایک تصویر میں بلی کو فلسطینی اسکارف جسے ’کیفیہ‘ پہنائے ہوئے دکھایا گیا ہے تو کچھ تصاویر میں بلی کے سر پر حماس کے عسکری ونگ کا نشان بھی لگا ہے۔

واضع رہے صحرائی لنکس انسانوں سے ڈرتا ہے اس لیے ہم شاذ و نادر ہی سنتے ہیں کہ اس نے انسانوں پر حملہ کیا ہو جیسا کہ مصر اور اسرائیل سرحد پر ہوا۔