تلنگانہ

سرما کی دستک۔ تلنگانہ میں موسم کی تبدیلی شروع

تلنگانہ میں موسم کی تبدیلی شروع ہوچکی ہے کیونکہ موسم سرما نے دستک دینی شروع کردی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں موسم کی تبدیلی شروع ہوچکی ہے کیونکہ موسم سرما نے دستک دینی شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع
امریکہ میں شبِ قدر کے موقع پر مسجد دارالعلوم فاؤنڈیشن میں تہنیتی تقریب، مولانا محمد وحید اللہ خان کی 30 سالہ خدمات کا اعتراف
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت

حالیہ چند دن قبل موسمی قہر کا کئی افراد کو سامنا کرناپڑا تھا کیونکہ شدید بارش کی وجہ سے تلنگانہ اور اس کے دارالحکومت حیدرآباد میں تباہی ہوئی تھی تاہم اب موسم میں بتدریج تبدیلی دیکھی جارہی ہے۔

ایک طرف دن کے درجہ حرارت میں آہستہ آہستہ اضافہ دیکھا جارہا ہے تو دوسری طرف رات کے درجہ حرارت میں کمی درج کی گئی ہے۔

بعض اضلاع میں رات کے درجہ حرارت میں بتدریج گراوٹ درج کی گئی ہے۔ سنگاریڈی، وقارآباد اور آصف آباد اضلاع میں درجہ حرارت 16 ڈگری تک پہنچ گیا۔

حیدرآباد کے موسمیاتی مرکز نے انکشاف کیا ہے کہ آنے والے تین دنوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 17 تا 22 ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیا جائے گا اور دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 تا 33 ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیا جائے گا۔