دہلی

للت مودی‘ کے کے مودی فیملی ٹرسٹ سے مستعفی‘ بیٹاجانشین مقرر

للت مودی نے یہ بھی لکھا کہ انہوں نے اپنی بیٹی عالیہ مودی سے تبادلہ خیال کے بعد بیٹے کوجانشین بنانے کا فیصلہ کیا۔ للت مودی حال میں دواخانہ میں آکسیجن سپورٹ پر رہ چکے ہیں۔ انہیں کووڈ 19ہواتھا۔

نئی دہلی: متنازعہ کرکٹ اڈمنسٹریٹر اور سابق صدرنشین آئی پی ایل للت مودی نے اتوار کے دن اعلان کیاکہ ان کا لڑکا روچیرمودی‘کے کے مودی فیملی ٹرسٹ کی للت کمارمودی برانچ کے سربراہ کے طور پر ان کا جانشین ہوگا۔

متعلقہ خبریں
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
رجب طیب اردغان کے 15مشیر مستعفی
سہواگ‘ ٹیم انڈیا کے آئندہ چیف سلکٹر ہوسکتے ہیں
سری لنکا دورہ کیلئے پاکستان کی ٹسٹ ٹیم کا اعلان، شاہین آفریدی کی واپسی
بابر اعظم کی تنخواہ کوہلی سے 12 گناہ کم

انہوں نے ایل کے ایم برانچ سربراہ کے عہدہ سے اپنے استعفیٰ کا بھی اعلان کردیا۔ للت مودی نے کے کے مودی فیملی ٹرسٹ کے ارکان دینامودی‘ چارومودی اور سمیرمودی کے نام مکتوب میں کہا کہ ان کے اور ان کی ماں اور بہنوں کے درمیان قانونی لڑائی طول پکڑتی جارہی ہے جس سے انہیں کافی تکلیف پہنچی ہے۔

 کئی ادوار کی بات چیت کے باوجود تصفیہ نہ ہوسکا۔ لہذا انہوں نے ایل کے ایم برانچ میں اپنے لڑکے روچیر کو جانشین بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ للت مودی نے یہ بھی لکھا کہ انہوں نے اپنی بیٹی عالیہ مودی سے تبادلہئ خیال کے بعد بیٹے کوجانشین بنانے کا فیصلہ کیا۔ للت مودی حال میں دواخانہ میں آکسیجن سپورٹ پر رہ چکے ہیں۔ انہیں کووڈ 19ہواتھا۔