کھیل

مدھومیتا بشٹ کی سبکدوشی کے ساتھ، ہندوستانی بیڈمنٹن کی تاریخ کا شاندار باب ختم ہو ا

مدھومیتا بشٹ ہندوستان کی ان باصلاحیت پروفیشنل بیڈمنٹن کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے قومی اور بین الاقوامی میدان میں اپنی منفرد شناخت قائم کی۔

نئی دہلی(یو این آئی)مدھومیتا بشٹ ہندوستان کی ان باصلاحیت پروفیشنل بیڈمنٹن کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے قومی اور بین الاقوامی میدان میں اپنی منفرد شناخت قائم کی۔

متعلقہ خبریں
نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ہندوستان میں ٹسٹ سیریز جیت لی
ہندوستان کے پہلے فوجی طیارہ ساز یونٹ کا افتتاح
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ
ہندوستان نے پاکستانی وزیراعظم کے خطاب کی مذمت کی

ملک کے بہترین بیڈمنٹن کھلاڑیوں میں سے ایک بشٹ جنہوں نےعالمی سطح پر شہرت حاصل کی، بیڈمنٹن کے شاندار کھلاڑیوں میں ان کا شمار ہوتا ہے۔مدھومیتا بشٹ 5 اکتوبر 1964 کو ہندستانی ریاست اتراکھنڈ میں پیدا ہوئیں۔

مدھومیتا کا بیڈمنٹن کا دور تقریباً تین دہائیوں پر محیط رہا۔ چھوٹے سے شہر کی ایک لڑکی مضبوط ارادہ، ہمت اور کامیاب ہونے کے عزم کو یکجا کرکے اپنی ایک الگ دنیا بنائی اور بیڈمنٹن میں ایک مثال قائم کی ۔ سال 1977 میں قومی سب جونیئر چیمپئن بننے والی اس لڑکی کا فلسفۂ زندگی بہت سادہ تھا۔

مدھومیتا کے پورے خاندان نے ان کے کیرئر کو بنانے میں بہت قربانیاں دیں، چونکہ ان کے والد بھی انہیں ایک بہترین بیڈمنٹن پلیئر دیکھنا چاہتے تھے۔ مدھومیتا کو بچپن میں کھیلوں سے انتہائی دلچسپی تھی۔ ایک وقت میں بہت سارے کھیل کھیلا کرتے تھیں۔ ایک اچھا بیڈمنٹن کھلاڑی اور ٹیبل ٹینس کا کھلاڑی بننا چاہتی تھیں۔

والی بال میں بھی ان کو بہت دلچسپی تھی۔ ان کے والد نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ مختلف کھیلوں میں طبع آزمائی نہ کرکے کسی ایک کھیل کا انتخاب کریں جس میں وہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔

آخر کار بشٹ نے اپنے والد کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے بیڈمنٹن پر خاص توجہ دی اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ بیڈمنٹن کی ابتدائی تربیت حاصل کرنے والی مدھومیتا نے رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے سخت محنت کی۔ آؤٹ ڈور کلے کورٹس پر کھیلنے سے لے کر ایک عارضی انڈور ہال تک جس کی چھت صرف 15 فٹ اونچی تھی ، انہوں نے وہاں بھی دلجوئی سے مشق کی۔

بچن سے ہی مدھومیتا کی کھیلوں کی طرف رغبت رہی۔جس کی وجہ سے وہ کافی ٹیلنٹڈ کھلاڑی مانی جاتی ہیں۔ ان کی صلاحیت ، ان کی فٹنیس اور کھیل کی باریکیوں میں سدھار پیدا کیا اورانہیں بین الاقوامی سطح کی کھلاڑی بننے کے لئے تیار کیا۔