حیدرآباد

کے سی آر کی سالگرہ پر نئے سکریٹریٹ کا افتتاح کیوں؟ بنڈی سنجے کا سوال

انہوں نے بی آرامبیڈکر کے یوم پیدائش کے بجائے خود اپنی سالگرہ کے موقع پر اس سکریٹریٹ کے افتتاح کی تجویز پر سوال اٹھایا۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے سربراہ بنڈی سنجے نے سوال کیا کہ وزیراعلیٰ کے چندرشیکھرراؤ اپنی سالگرہ کے موقع پر نئے سکریٹریٹ کا افتتاح کس طرح کریں گے؟

متعلقہ خبریں
بنڈی سنجے کے رویہ پر ہائی کورٹ کا اظہارِ ناراضگی
سکریٹریٹ میں ایڈوانسڈسیکوریٹی سسٹم نصب
جدید سکریٹریٹ میں بھی واستو کا چکر، سی ایم دفترکو 9 ویں منزل پر منتقل کرنے کا فیصلہ
صدر مجلس کو پرانے شہر کے مسائل حل کرنے بنڈی سنجے کا مشورہ
روزگار کے مسئلہ پر تلنگانہ اسمبلی انتخابات لڑے جائیں گے: بی جے پی

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراؤ نے نئے سکریٹریٹ کا نام ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے نام پر رکھا ہے تاہم وہ سکریٹریٹ کے قریب زیر تعمیر ان کے مجسمہ کا معائنہ کرنے کے موقف میں بھی نہیں ہیں۔

انہوں نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کو کس نے حق دیا کہ وہ اپنی سالگرہ پر نئے سکریٹریٹ کا افتتاح کریں؟

سکریٹریٹ وزیراعلیٰ کی جائیداد نہیں ہے بلکہ یہ تمام لوگوں کی ملکیت ہے۔

انہوں نے بی آرامبیڈکر کے یوم پیدائش کے بجائے خود اپنی سالگرہ کے موقع پر اس سکریٹریٹ کے افتتاح کی تجویز پر سوال اٹھایا۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ کو اس بات کا جواب ریاست کے عوام کو دینا پڑے گا۔

a3w
a3w