کرناٹک

فرضی ہوائی ٹکٹ کا استعمال، ایرپورٹ پر خاتون گرفتار

اپنے دوست کو وداع کرنے فرضی فضائی ٹکٹ پیش کرکے بنگلورو انٹرنیشنل ایرپورٹ میں داخل ہونے والی خاتون کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا۔

بنگلورو: اپنے دوست کو وداع کرنے فرضی فضائی ٹکٹ پیش کرکے بنگلورو انٹرنیشنل ایرپورٹ میں داخل ہونے والی خاتون کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں
جعلی ویزا کیس میں بنگلورو ایرپورٹ سے ایک شخص گرفتار

پولیس نے کہا کہ خاتون کی شناخت ہرپریت کور سینی کی حیثیت سے کی گئی۔ ملزمہ‘ فرضی فضائی ٹکٹ کا استعمال کرکے اپنے دوست ایوش شرما کے ساتھ ایرپورٹ میں داخل ہوئی۔ وہ اپنے ساتھی کو وداع کرنے پری امبارکیشن سیکورٹی چیک (پی ای ایس سی) پہنچی۔

بعد ازاں اپنا لیپ ٹاپ گم ہونے کا دعویٰ کرکے وہ واپس ہوگئی۔ سیکورٹی عہدیداروں کو شبہ ہوا تو انہوں نے اس کا ٹکٹ چیک کیا جو فرضی نکلا۔

جس کے بعد انہوں نے بنگلورو انٹرنیشنل ایرپورٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے ملزم خاتون سے کہا تھا کہ وہ ایرلائن کے ذریعہ اپنا ٹکٹ منسوخ کرے ورنہ اسے وہاں سے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس کے بعد وہ خانگی ایرلائن کمپنی کے کاؤنٹر پہنچی جہاں اس کے ٹکٹ کے فرضی ہونے کی توثیق ہوگئی۔ پولیس نے کہا کہ خاتون نے ایرپورٹ ٹرمینل میں داخل ہونے فرضی ای ٹکٹ تخلیق کیا تھا۔ ملزمہ کو پولیس کے حوالے کردیا گیا جس نے بعد ازاں اسے گرفتار کرلیا۔

a3w
a3w